پی ٹی آئی سابق میڈیا کوارڈینیٹر جاوید بدر نے کہا ہے کہ علیمہ خان کو انڈا مارنا تو ابھی شروعات ہے ہم نے جو اس نسل میں بیچ بوئیں ہیں وہ ہمیں ہی کاٹنے پڑیں گے ،میں نے تو اس بات کا اعتراف نواز شریف سے مُعافی مانگ کر کرلیا تھا
جاوید بدر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو قوم کے بچے خراب کرنے پر قوم سے مُعافی مانگنی چاہیے مزومبی نسل تیار ہوچُکی ہے جو اپنوں کو ہی کاٹتی ہے ،وہ دن دور نہیں جب عمران خان کا گریبان اس نسل کے ہاتھوں میں ہوگا ،علیمہ خان نے اپنے بیٹوں کے ذریعے فیک سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے فوج پر گند اُچھالا،قوم سے مُعافی مانگنے پر تو بانی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے ،پی ٹی آئی سوشل میڈیا کی فنڈنگ وہ لوگ کرتے تھے جو آج حکومت میں بیٹھے ہیں،قوم کے بچوں کو خراب کرنے والوں کو نواز شریف نے گلے لگایا ،علیمہ خان اور اُس کے بیٹوں کو بانی کئی سال سے نہیں بُلاتے ،علیمہ خان نے ہسپتال کے پیسوں سے جائیداد خریدی جس سے بانی ناراض ہوۓ،پی ٹی آئی پر خاندانی قبضے کی کوشش نے پارٹی توڑ دی ہے