توشہ خانہ کیس، عمران خان کو نیب نے طلب کر لیا

0
67
imran khan

توشہ خانہ کیس، سابق وزیر اعظم عمران خان کو نیب نے طلب کر لیا

راولپنڈی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں نیب نے طلب کر لیا۔نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم عمران خان کو 9 مارچ کو طلب کرنے کا نوٹس جاری کیا، قومی احتساب بیورو نے 8 نومبر 2022 کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے خلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات شروع کی تھیں جس کے بعد کابینہ ڈویژن اور سرکاری توشہ خان سے عمران خان کے تحائف کا ریکارڈ حاصل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن، سرکاری توشہ خانہ کے افسران کا ابتدائی بیان بھی قلمبند کر لیا گیا ہے، ڈی جی نیب راولپنڈی توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کی نگرانی کر رہے ہیں، واضح رہے سابق وزیر اعظم عمران خان پر توشہ خانہ کے تحائف لیتے ہوئے اشیاء کے کم ریٹ لگانے کا الزام ہے۔

Leave a reply