بلاول زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کے ساتھ حکومتی رویہ قابل مذمت ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کےساتھ حکومتی رویہ قابل مذمت ہے ،حکومت کو جمہوری انداز میں چلنا چاہیے،دعا ہے نوازشریف جلد صحت یاب ہوں ،اگست کےماہ سے کہہ رہے ہیں آصف زرداری کی صحت ٹھیک نہیں،نوازشریف کی صحت سےمتعلق خبروں پرتشویش ہے،

لاڑکانہ سے پیپلز پارٹی کیوں ہاری؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ بلاول بھی……..

بلاول زرداری نے مزید کہا کہ عمران خان سیاستی مخالفین کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں ،وزیراعظم عمران خان سیاسی انتقام لے رہے ہیں ،عمران خان کو پہلے انسان پھر وزیراعظم بننا چاہیے،آصف زرداری کو اب اسپتال منتقل کیا گیا ہے،

بھٹو اب لاڑکانہ میں زندہ کیوں نہیں رہا؟ بلاول جواب دیں؟ ایسا کس نے کہہ دیا

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس 11میں پیپلزپارٹی نہیں جمہوریت کی شکست ہوئی،پی ایس 11میں الیکشن نہیں سلیکشن  ہوئی،پیپلزپارٹی فضل الرحمان کے ساتھ ہے ،پیپلزپارٹی عہدے داران فضل الرحمان کا استقبال کریں گے،26اکتوبر کو کندھ کوٹ میں تاریخی احتجاج کریں گے،

بلاول نے اگر یہ…. نہ کیا تو اسکا کیا حشر ہو گا؟ فواد چودھری نے یہ کیا کہہ دیا

Shares: