باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ڈاکٹروں نے سفر کی اجازت دے دی ہے
وزیرآباد لانگ مارچ میں مبینہ حملے کے بعد عمران خان زمان پارک آ گئے تھے، اور تب سے زمان پارک رہائشگاہ پر ہی مقیم تھے، عمران خان نے ہفتہ کو پنڈی جانے کا اعلان کر رکھا ہے، تحریک انصاف اس ضمن میں تیاریاں کر رہی ہے، عمران خان خود بھی پنڈی جائیں گے اور لانگ مارچ میں شریک ہوں گے، آج عمران خان کے ڈاکٹروں نے انکی ٹانگ کا معائنہ کیا،
عمران خان کے زخموں کا معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹر خالد نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی ٹانگ کے اوپروالے زخم ٹھیک ہو گئے ہیں،عمران خان کی ٹانگ کے نچلے حصے پرفریکچر ہے زخم ٹھیک ہونے میں کچھ دن لگیں گے،پہلا پلستر اتاردیاگیا دوسرا ڈھیلا کرکے لگا دیا گیا ہے،کل بریس لگائیں گے جس کے عمران خان سفر کرسکیں گے، عمران خان پر سفر کیلئے کوئی ممانعت نہیں ہے،عمران خان کوٹانگ پرزیادہ وزن ڈالنے سے احتیاط کرنا ہوگی
واضح رہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں عمران خان زخمی ہوئے، ایک شخص کی موت ہوئی، اللہ والا چوک میں استقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا، ملزم نوید نے اعتراف جرم کر لیا اور کہا تھا کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے، اسلئے فائرنگ کی،
عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،
شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی
شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار
جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا
ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟