عمران خان کے غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک معاشی عدم استحکام کا شکار ہے۔ ٹیکسز، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں پرویز خٹک نے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے غداروں کو اگر پھر منتخب کیا گیا تو ملک کا اللہ ہی نگھبان ہے۔ پرویز ختک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنے ہی دور حکومت میں کے پی کے کو فنڈز دینے کے لئے تیار نہیں تھا انہوں نے کہا کہ الیکشن 2024 میں اپنی کارکردگی کی بناء پر صوبے میں حکومت بنائیں گے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ سوات ایکسپریس وے، بی آر ٹی اور صحت کارڈ جیسے بڑے پراجیکٹ ہمارے منصوبے ہیں، ووٹ دیتے وقت ضرور سوچ لیں کہ ملکی تباہی کے ذمہ دار کون لوگ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ غریب عوام کو پتہ ہی نہیں کہ ملک کا مستقبل کیا ہے، سیاسی وڈیروں نے ملک کو دیوالیہ کیا اور بے حس سیاستدانوں نے غریبوں کا جینا محال کیا۔اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی چیمبرز آف کامرس کی ضلعی صدر نادیہ شاہ نے عوامی نیشنل پارٹی کو خیرآباد کہہ کر پی ٹی آئی پارلیمنٹرین میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی۔

Shares: