تھانہ رمنا اسلام آباد مقدمہ،عمران خان نے ضمانت کی درخواست کی دائر

0
52
imran khan

تھانہ رمنا اسلام آباد مقدمہ کے حوالہ سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ںے حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چار اپریل کو سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ میں پاک فوج کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا،متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں، خدشہ ہے پولیس گرفتار کر لے گی، عدالت اسلام آباد ٹرائل کورٹ تک رسائی کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرے،عدالت پولیس کو ممکنہ گرفتاری سے روکنے کا حکم دے،

ایف آئی آر کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے انٹرویو میں حساس ادارے کے آفیسر سے متعلق نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔ حساس اداروں کے مختلف افسران کے نام لے کر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ عمران خان مذموم ارادوں کے مقاصد کے لیے سوشل میڈیا کا بھی سہارا لیتے ہیں۔ عمران خان کا یہ عمل ملک و ریاست کی سالمیت کے لیے خطرہ ہے۔ مقدمے کے مطابق عمران خان نے اپنی تقاریر سے فوج، مختلف گروہوں اور طبقوں میں انتشار پھیلایا ہے عمران خان نے اپنی تقریرمیں فوجی افسران کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے انہوں نے فوجی افسران اوران کے اہلخانہ کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے

زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

زمان پارک، اسلحہ ملا،شرپسند عناصر تھے،آئی جی سب دکھائینگے،وزیر داخلہ

اس بار تو پولیس نے آپ پر ڈکیتی کی دفعہ بھی لگا دی ہے

عمران خان موو کرتے ہیں تو انکے ساتھ سیکیورٹی ہوتی ہے؟حکومت سے جواب طلب

واضح رہے کہ عمران خان اپنی حکومت جانے کے بعد سے لے کر اب تک اداروں پر مسلسل تنقید کر رہے ہیں اور کارکنان کو بھی اکسا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ نہ صرف عمران خان بلکہ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف بھی مقدمے درج ہو چکے ہیں،،کئی کارکنان کو گرفتار کیا گیا تو انہوں نے معافیاں مانگیں اور پی ٹی آئی کا کوئی رہنما گرفتار کارکنان کا حال پوچھنے تک بھی نہیں گیا، عمران خان کئی مقدموں میں ضمانت پر ہیں اور زمان پارک میں مقیم ہیں، پولیس نے عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی مگر کامیاب نہیں ہو سکی

Leave a reply