پوری دنیا کو معلوم ہے کہ عمران خان نے چوری کی،شرجیل میمن

لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا،وزیراعظم نوٹس لیں،شرجیل میمن
sharjeel-memon

وزیر اطلاعات, ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اور حکومت سندھ کی جانب سے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں ،یہ ناقابلِ برداشت عمل ہے جسے برداشت نہیں کیا جا سکتا

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں اس وقت غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا بڑا مسئلہ ہے کراچی میں بھی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے پہلے گھنٹوں نہیں ہوتی تھی اب تین تین دنوں تک لائٹ نہیں ہوتی ہسپتال اور دیگر ادارے جنریٹرز پہ چل رہے ہیں پرائم منسٹر سے گزارش کرتے ہیں اس کا سخت نوٹس لیں عید کے دن لاڑکانہ میں بجلی نہیں تھی ،آصف علی زرداری صاحب نے نوٹس لیا اور صوبائی وزیر توانائی کو ہدایت دیں 14 ٹاور گر گئے تھے جس کی وجہ سے بجلی بحال نہیں ہورہی تھی

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی جو الزامات لگا رہی گزشتہ دنوں میں کل بھی دیکھ رہا تھا پی ٹی آئی کے اراکین کہہ رہے تھے کہہ پی ٹی آئی کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ ہوا تھا الخدمت کو لوگ چندہ اس لئے نہیں دیتے کہہ وہ سوشل میڈیا کمپین پہ لگائیں الیکشن کمیشن سے بھی میں کہوں گا کہ کروڑوں کا یہ پیسہ کیسے کمپین کے لئے استعمال ہورہا ہے جماعت اسلامی اور اس کی قیادت کو سوچنا چاہئیے کہہ الزامات کی سیاست نہ کریں میئر کے ساتھ مل کر کام کریں آپ کیے پاس بھی ٹائونںز ہیں اس عید پہ جتنے بھی میئر حضرات تھے انہوں نے صفائی ستھرائی میں عوام کی خدمت میں مصروف تھے ہم یہ گزارش کرتے ہیں کہہ جماعت اسلامی بھی الزام تراشیوں کا سلسلہ بند کرکے کام کے طرف توجہ دیں آپ الزامات کی طرز سیاست نے نفرتوں کی سیاست سے باہر نکل آئیں ایم کیو ایم کے بایکاٹ کی وجہ سے جماعت اسلامی کو سیٹیں ملیں آپ کو اللہ تعالیٰ کا اور اس کے بعد ایم کیو کا شکریہ ادا کرنا چاہئیے

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جج حضرات کو دھمکیاں دیتی رہی ہے, شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے, سوشل میڈیا پر اہم شخصیات, اداروں کے خلاف مہمات چلتی رہیں, ایک مکار, فرڈایا اور دو نمبر شخص نے اہم برادر دوست ملک کی گھڑیاں بیچیں, اس شخص نے ملکی ساکھ اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا,پوری دنیا کو معلوم ہے کہ عمران خان نے چوری کی ہے,لوٹ مار کی سیل چل رہی تھی, تحریک انصاف کا سربراہ ثاقب نثار کو دوبارہ اعلیٰ عدلیہ کا سربراہ دیکھنا چاہتا ہے,

پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت کی حمایت جاری رکھے گی۔

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

Comments are closed.