عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

0
250
Operation Goldsmith the external support and Jewish lobby for IK fully exposed

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اس کی جماعت کو فارن لابیز کی پشت پناہی حاصل ہے جس کے شواہد اگرچہ پہلے ہی منظر عام پر آ چکے تھے مگر اس میں اضافہ رواں ماہ دیکھنے میں آیا جب غیر ملکی کرداروں نے بانی پی ٹی آئی کے حق میں ٹویٹس کئے اور اس سے پہلے الیکشن کے دوران منظم مہم بھی چلائی گئی تھی، جس میں بانی پی ٹی آئی کو مظلوم اور ریاست پاکستان کو ظالم دکھایا گیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی جماعت کے بیرون ممالک بیٹھے ہمدردوں میں سٹیو ہیکن، مائیکل کوگل مین، شیلا جیکسن اور دیگر اہم شخصیات بھی شامل ہیں، جنہوں نے سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت کے حق میں ایکس اکاؤنٹس کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کے جرائم پر پردہ ڈالنے اور انکی تشہیر میں بھرپور کردار ادا کیا۔متعدد امریکی کانگریس مین نے اپنے اپنے ایکس اکاؤنٹس کے ذریعے پیغام دیا کہ پاکستان کا مستقبل اس کے عوام کو طے کرنا ہے اور یہ واضح ہو چکا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے مقبول جماعت ہے جبکہ متعدد غیر ملکی کرداروں نے بانی پی ٹی آئی کی حراست کو غیر قانونی بھی قرار دیا۔

انڈیپینڈنٹ، انٹرسیپٹ، فنانشل ٹائمز، الجزیرہ، بی بی سی اور اکانومسٹ جیسے نام ور بین الاقوامی جریدوں نے بھی بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت کی بھرپور تشہیر کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو پاکستان میں خطرات لاحق ہیں، ان کے خلاف بے جا مقدمات بنائے جا رہے ہیں ان کی پارٹی کی مقبولیت سے ڈر کر بین لگایا جا رہا ہے۔ حتی کہ غیر ملکی جریدوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ پاکستان کی فوج میں اختلاف رائے کا تاثر سیاسی ٹکراؤ کا سبب بنتا ہے اور یہ سب صرف اور صرف پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ اور لابنگ فرمز کے جھوٹے پروپیگنڈوں کا نتیجہ ہے۔

دوسری طرف یہ بات بھی قابل ِ ذکر ہے کہ چند غیر ملکی جریدے ایسے بھی ہیں جو حقیقت پر مبنی صحافت پر یقین رکھتے ہیں اور انہی کی بین الاقوامی رپورٹس میں بانی پی ٹی آئی کی جماعت کو برطانیہ سے ممنوعہ فنڈنگ کی وصولی کا بھی انکشاف ہو چکا ہے جس نے بانی پی ٹی آئی کی ایمانداری اور دیانتداری کے جھوٹے دعوے کا پول کھول کر رکھ دیا ہے۔مختلف رپورٹس میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ 2013ء کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کی انتخابی مہم کا بڑا حصہ غیر ملکی ابراج گروپ کے سربراہ عارف نقوی نے فراہم کیا اور یہ رقم فلاحی مقاصد کیلئے مختلف ذرائع سے غیر قانونی طریقوں سے حاصل کی گئی تھی۔ اسکے علاوہ سنگاپور میں ناصر عزیز اور رومیتا شیٹی نامی اکاؤنٹس سے بھی پی ٹی آئی کو 27 ہزار ڈالر سے زائد رقم منتقل کی گئی۔ ان رپورٹس کے مطابق مختلف کمپنیوں اور شخصیات نے مجموعی طور پر 33لاکھ ڈالرز کے فنڈز پی ٹی آئی کو دیئے۔عارف نقوی نے نہ صرف 3 ملین ڈالرز پی ٹی آئی کو فراہم کئے بلکہ مختلف غیر ملکی شخصیات جن میں بھارتی اور اسرائیلی بزنس مین بھی شامل تھے، ان سے 22 ملین ڈالرز اکٹھے کرکے پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس میں منتقل کئے۔ یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ پی ٹی آئی نے چیریٹی کے نام پر غیر ملکیوں سے فنڈز وصول کرتے ہوئے اُنہیں یہ تاثر دیا کہ یہ فنڈز شوکت خانم ہسپتال کیلئے جمع کئے جارہے ہیں لیکن بعد میں اِن فنڈز کو پی ٹی آئی نے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا۔

پی ٹی آئی کی فارن لابنگ کے مزید شواہد بھی موجود ہیں جیسا کہ رپورٹ سامنے آئی کہ پی ٹی آئی نے رواں سال ہونے والے انتخابات کے دوران اپنی تشہیر کیلئے امریکی پی آر فرم سے تین ماہ کا معاہدہ کیا تھا۔پی ٹی آئی نے امریکی حکومت اور اداروں کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کیلئے امریکی کنسلٹینسی فرم پربیا کے ساتھ چھ ماہ کا معاہدہ کیا جس کیلئے 8 لاکھ سے زائد امریکی ڈالرز ماہانہ بنیاد پر ادا کئے گئے۔

پی ٹی آئی نے میڈیا اور سیاسی لابنگ کیلئے فینٹن آرلوک سی آئی اے کے سابق افسر رابرٹ لارنٹ گرینیئر کی فرم ایل ایل سی کے ساتھ 2021 تا 2022 تک معاہدہ کیا اور ماہانہ 25 ہزار امریکی ڈالر ادا کئے۔پی ٹی آئی نے امریکی پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کے ذریعے 30 نومبر 2023 کو قرارداد 901 پیش کروائی جس کے پیچھے بھارتی لابی کا ہاتھ تھا۔

اخلاقی اقدار سے نابلد پی ٹی آئی انتخابات کو متنازعہ بنا کر اداروں اور عدلیہ کے خلاف منفی ذہن سازی کرنے کی اپنی بھرپور کوششیں کر چکی ہے مگر باشعور عوام ایسی پراپگینٹسٹ جماعت کے بہکاوے میں بالکل نہیں آئی بلکہ درست فیصلہ کرتے ہوئے پاکستانی عوام نے مخلص قیادت کا انتخاب کیا۔

اسکے باوجود پی ٹی آئی نے اپنی ملک دشمن کاروائیوں کا سلسلہ نہیں روکا اور پاکستان کیخلاف مسلسل منفی پروپگینڈا جاری رکھا ہوا ہے جس کے لئے سوشل میڈیا، ذرائع ابلاغ کے دیگر ذرائع اور گھوسٹ آرٹیکلز کے ذریعے یہ سب کاروائیاں آپریشن گولڈسمتھ کی مد میں کی جارہی ہیں جو کہ ایک منظم تحریک ہے جس میں غیر ملکی بااثر شخصیات اور لابنگ فرمز کا گٹھ جوڑ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے، ریاستی اداروں کو بدنام کرنے اور عوام و ریاست کے مابین خلیج پیدا کرنے کیلئے ہر لمحہ سرگرم ہے۔

14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو

عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا

عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ

پی ٹی آئی میڈیا کوآرڈینیٹر سے دھماکہ خیزمواد برآمد،کالعدم تنظیموں سے تعلق،جسمانی ریمانڈ مل گیا

تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز ہو گیا

مہنگی بجلی، زیادہ تر آئی پی پیز پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملکیت نکلیں

طبل جنگ بج گیا، لڑائی شروع،پی ٹی آئی پرپابندی

ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

آپریشن گولڈ اسمتھ کی بیرونی حمایت اور عمران خان کے لیے یہودی لابی مکمل طور پر بے نقاب
آپریشن گولڈ اسمتھ پاکستان اور اس کی مسلح افواج کے خلاف بدنامی کی مہم ہے۔ اسے یہودی اور ہندوستانی لابی اپنے نوکروں،مقامی پیادوں کی حمایت کے لیے چلا رہے ہیں۔ ابتدائی میڈیا بلٹز کا مقصد پاکستان میں عام انتخابات 2024 کے بارے میں تنازعہ کو ہوا دینا تھا اور اس میں فوج کی شمولیت کا الزام لگایا گیا تھا ،اب آپریشن گولڈستمھ کے ذریعے جیل میں بند پی ٹی آئی رہنما کی تعریف کرنا اور پاک فوج کو بدنام کرنا ہے۔ آپریشن گولڈ اسمتھ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کو ہوا دینے کے بارے میں بھی ہے۔ صیہونی،سرمایہ دارانہ ایجنڈوں کے تحفظ کے لیے دولت مند یہودی سپانسر کر رہے ہیں. جنوری سے جولائی 2024 کے دوران بڑے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں تقریباً 124 منفی مضامین شائع کیے گئے ہیں۔یہودی اور مغربی لابی کا ایک اور اہم حصہ متعدد بیانات، ٹویٹس، عمران خان کی حمایت میں کی گئی، حیرت انگیز طور پر یہ وہی ادارے ہیں جو غزہ میں ہونے والے اسرائیلی مظالم پر خاموش ہیں، بلکہ وہ وہاں کے مسلمانوں اور کشمیر کی نسل کشی کے سب سے بڑے حامی ہیں۔لیکن عمران خان سے انہیں اتنی ہمدردی کی آئے روز عمران خان کی حمایت اور پاکستانی اداروں کیخلاف پروپیگنڈہ کیاجاتا ہے.

امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی

Leave a reply