اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے محمود خان اچکزئی کو اجازت دی ہے کہ وہ دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی بات چیت کریں۔ نجی ٹی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جس میں بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ابھی تک کسی جانب سے کوئی پروپوزل نہیں آیا ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے محمود خان اچکزئی کو کھلی اجازت دی ہے کہ وہ اپنی مرضی سے کسی بھی پارٹی سے بات کر سکتے ہیں۔ "ہم چاہتے ہیں کہ مذاکرات کے دریچے کھلے رہیں اور بات چیت کا سلسلہ جاری رہے”، انہوں نے زور دیا۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے یہ بھی کہا ہے کہ مذاکرات کے نتیجے میں اگر کوئی پیشکش ملے تو ہمیں آگاہ کریں۔ تاہم، ابھی تک کسی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا، وہ غلط تھا اور ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا۔پی ٹی آئی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ باقی جماعتیں بھی اتحاد میں شامل ہوں۔ مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بات چیت کامیاب ہوگی اور امید ہے کہ مولانا استعفے کی شرط نہیں رکھیں گے۔بیرسٹر گوہر نے اختتام پر کہا کہ تناؤ کو کم کرنے کی کوشش جاری ہے اور امید ہے کہ مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکالا جا سکے گا۔
عمران خان نے محمود خان اچکزئی کو دیگر جماعتوں سے بات چیت کی اجازت دے دی، بیرسٹر گوہر
