عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا

بحران سے نکلنے کا واحد حل صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد اور بہتر معاشی اصلاحات ہیں،عمران خان
0
165
bushra imran

اڈیالہ جیل میں‌گرفتار سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پھٹ پڑی ہیں

بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت میں کہا ہے کہ عمران خان خان کی گرفتاری کے بعد سب نے منہ پھیر لیا، وکلا فون نہیں اٹھاتے تھے، خاندان کی سازشیں بھی تھیں، اکاؤنٹ بند کر دیے گئے، بڑی مشکل سے فیس جمع کر کے وکلاء کو کیس لڑنے پر آمادہ کیا،مجھے نہیں پتہ زندگی رہے گی یا نہیں لیکن بزدل نہیں ہوں خاموش نہیں رہ سکتی اپنی جان دے دوں گی لیکن خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گی،عمران خان پر تشدد میرے سامنے ہوا ،مجھے اڈیالہ جیل میں مرد اہلکار نے دھکے دیئے،حیرت ہے خان کے ساتھیوں کو تو انتظامیہ بڑی عزت دیتی ھے لیکن خان کے ساتھ رویہ اور برتاو انتھائی افسوسناک ہے،بانی پی ٹی آئی سچے انسان ہیں اور ملک کے وقار اور عوام کے لیے کھڑے ہیں، چوروں کو وی آئی پی ٹریٹمنٹ دی جارہی ہے، ہم پر جتنا ظلم کرنا ہے کر لیں اللہ تعالٰی ان سے حساب ضرور لے گا ،بزدل وہ ہیں جو ہم کو جیل میں ڈال کر ظلم کر رہے ہیں، میں جیل میں بھی رہ کر حق کی بات کروں گی،بنی گالہ سب جیل منتقل کیا گیا تو یہ تاثر دیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی بھی یہاں آنا چاہتے ہیں، میں نے سب جیل بنی گالہ میں رہنے سے انکار کیا،میں نے کہا کہ یاسمن راشد، عالیہ حمزہ، پرویز الہی، محمود الرشید اور دیگر کارکنان جیل میں ہیں تو میں بھی جیل میں رہوں گی ،

عمران خان کو اٹک جیل کےجس سیل میں رکھا گیا وہاں کیڑے تھے،عمران رات بھر بالوں سے کیڑے نکالتے رہتے تھے،بشریٰ بی بی
بیرسٹر علی ظفر کو دو تین مرتبی کال کی جو انہوں نے نہیں سنی ،بشریٰ بی بی

بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال بانی چیئرمین کو جب زمان پارک سے گرفتار کیا گیا وہ سو رہے تھے، بانی چیئرمین کو گرفتار کرنے کے لیے گھر میں لگا بلٹ پروف شیشہ بھی توڑا گیا،پولیس بانی چیئرمین کے منہ پر کپڑا ڈال کر گھسیٹ کر ساتھ لے گئی، پانی چیئرمین کی گرفتاری کے اٹھ دن بعد اٹک میں ان سے ملاقات ہوئی وہ کمزور ہو چکے تھے،بانی چیئرمین کو اٹک جیل میں جہاں رکھا گیا وہاں پر غلاظت تھی کھانے کو کچھ نہیں دیتے تھے ، بانی چیئرمین کو دن میں ایک دفعہ کھانا فراہم کیا جاتا وہ بھی گندا کر کے دیا جاتا تھا، بانی پی ٹی آئی کو جس سیل میں رکھا گیا وہاں پر کیڑے تھے بانی چیئرمین رات بھر بالوں سے کیڑے نکالتے رہتے تھے،ان کو شرم آنی چاہیے کہ انہوں نے ملک سے مخلص اور خوددار کو جیل میں رکھا ہوا ہے،بیرسٹر علی ظفر کو پورے پروٹوکول کے ساتھ جیل لے جایا جاتا تھا، بانی چیئرمین کی گرفتاری کے بعد بیرسٹر علی ظفر کو دو تین مرتبی کال کی جو انہوں نے نہیں سنی ، میں نے اپنے لوگوں سے کہا علی ظفر کو اتنا پروٹوکول ملتا ہے وہ جیل میں بانی چیئرمین کو ایک میٹرس تک نہیں دلوا سکتے ،میں اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی حلف لینے کے لیے تیار ہیں کہ ہمارے خلاف تمام مقدمات جھوٹ پر مبنی ہیں ، کیا ہم پر مقدمات بنانے والے بھی حلف لیں گے کہ یہ مقدمات جھوٹ پر مبنی نہیں ؟،

عمران خان کی جان کو خطرہ ہے اسے پہلے بھی زہر دیا گیا اور ان پر فائرنگ بھی کی گئی،بشریٰ بی بی
بشریٰ بی بی کا مزید کہنا تھا کہ میں بزدل نہیں ہوں میری گرفتاری کو ڈیل تک کہا گیا، یہ باتیں اس لیے ریکارڈ پر لا رہی ہوں مجھے نہیں پتہ کہ زندہ رہوں گی یا نہیں،عمران خان کی جان کو خطرہ ہے اسے پہلے بھی زہر دیا گیا اور ان پر فائرنگ بھی کی گئی،بانی چیئرمین کو زہر دیئے جانے کے حوالے سے ہماری درخواست عدالت میں ہے اس پر فیصلہ نہیں دیا جا رہا، میں نے درخواست میں کسی شخص کا نام نہیں لکھا انہیں کس چیز کا ڈر ہے ، جیل افسران بھی بار بار تبدیل کر دیئے جاتے ہیں،عدت کیس میں بریت پر شکرانے کے نوافل ادا کیے ، عدت کیس سے بریت کے بعد مجھے پتہ چلا میں رہا ہونے والی ہوں ، مجھے سپرٹینڈنٹ جیل کے آفس تک لایا گیا،وہاں موجود لوگوں کو دیکھ کر اندازہ ہوا کہ مجھے رہا نہیں کیا جائے گا،مجھ پر جیل سے باہر جانے کے لیے دباؤ ڈالا گیا، جب باہر نکلی تو نیب والوں نے کہا آپکو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے،مجھے گرفتار کرنے سے قبل آفیسر نے دھکا بھی دیا،

ٹوائلٹ کلینر کھانے کے بعدمیری طبعیت 2ماہ تک نہیں سنبھلی، منہ جل گیا تھا،دن میں سات آٹھ بوتل پانی پیتی تھی، بشریٰ بی بی
صحافی نے بشریٰ بی بی سے سوال کیا کہ آپ نے ٹوائلٹ کلینر کھانے میں ملانے پر بڑے الزامات لگائے لیکن اس کے ثبوت پیش نہ کیے اور آپکے طبی معائنے کے بعد بھی اس کے کوئی نتائج نہ نکلے،جس پر بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ ٹوائلٹ کلینر کھانے میں ملانے پر میں حلف دے سکتی ہوں میں ثبوت کہاں سے لاؤں، مجھے ایک شخص نے بتایا کہ کھانے میں ٹوائلٹ کلینر ملایا گیا ہے،صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ اس شخص کا نام بتا سکتی ہیں،وہ کون ہے،بشریٰ بی بی نے کہاکہ نہیں میں اسکا نام نہیں بتاوں گی، بشری بی ی کی گفتگو کے دوران بانی چیئرمین نے مداخلت کرتے ہوئے بتایا کہ طبی معائنہ 3 ماہ بعد کیا گیا، کیا نتائج آ سکتے تھے،بشریٰ بی بی کا مزید کہنا تھا کہ ٹوائلٹ کلینر کھانے کے بعدمیری طبعیت 2ماہ تک نہیں سنبھلی، میرا منہ جل گیا تھا،دن میں سات آٹھ بوتل پانی پیتی تھی،

یہ سنسرڈ میڈیا ہے آپ کی بات نہیں چلائیں گے،عمران خان کا بشریٰ سے مکالمہ
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنی اہلیہ کو صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران بار بار منع کرتے رہے،جس پر بشریٰ بی بی نے کہا کہ مجھے بات کرنے دیں میں آج ساری بات میڈیا کے سامنے رکھوں گی،عمران خان نے کہا کہ یہ سنسرڈ میڈیا ہے آپ کی بات نہیں چلائیں گے جس پر صحافیوں نے عمران خان کے سامنے احتجاج کیا اور کہا کہ آپ ہم پر طنز کر رہے ہیں،آپ کی ساری باتیں چلتی ہیں آپ کی ساری گفتگو آن ایئر ہوتی ہے ،صحافیوں کے احتجاج پر بانی پی ٹی آئی خاموش ہو کر واپس چلے گئے

ایسا لگتا ہے حکومت گرانے یا ایمرجنسی لگانے کی کوئی سازش ہو رہی ہے،عمران خان
دوسری جانب عمران خان کا کہنا تھا کہ ساری زندگی جیل میں رھنے کے لیے تیار ہوں لیکن اصولوں پر سودے بازی نہیں کرونگا۔جو بلی جیل میں میرے قریب آگئی تھی اب اسکو بھگانے کے لیے انہوں نے ایک بلا چھوڑ دیا ھے بنوں واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہوں،نہتے عوام پر گولی چلانا ظلم ہے،حکومت جوڈیشیل کمیشن سے انکوائری کروائے، ہم بنوں کے عوام کے ساتھ ہیں،ایسا لگتا ہے حکومت گرانے یا ایمرجنسی لگانے کی کوئی سازش ہو رہی ہے

میری بیوی کو کچھ ہوا تو جن لوگوں کے میں نے نام لئے تھے انکو زندہ نہیں چھوڑوں گا،عمران خان
پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کو دھکا دینے والے نیب اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے، عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر میری بیوی کو کچھ ہوا تو جن لوگوں کے میں نے نام لئے تھے انکو زندہ نہیں چھوڑوں گا، میں ساری زندگی جیل میں بیٹھنے کوتیار ہوں،اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے سے متعلق باتیں بے بنیاد ہیں ،سُپریم کورٹ کے فیصلہ کے باوجود اگر الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی کو سیٹیں نہ ملی تو الیکشن کمیشن پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی جمہوریت کا قتل ہے،ہماری پارٹی پر پہلے سے ہی پابندی تھی اُسے الیکشن ہی نہیں لڑنے دیا گیا، پارٹی کا چیئرمین،وائس چیئرمین اور صدر پہلے سے ہی جیل میں تھے یہ پھر بھی کہتے ہیں کہ پارٹی پر پابندی لگائیں گے،مریم نواز کہتی ہے کہ ججز ٹھیک نہیں،ججز تب ٹھیک تھے جب ان کے کیسز ختم کئے گئے؟مخصوص ایلیٹ طبقہ 60 سال سے ملک پر قابض اور حکمرانی کر رہا ہے، ایلیٹ نے اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے ملک کو داؤ پر لگا دیا ہے ،یہی ایلیٹ ملک میں صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد نہیں چاہتا ہے، آصف زرداری نے کس حیثیت میں صدر ہاؤس کا بجٹ بڑھا کر 88 کروڑ کر دیا ؟ موجودہ حکمران اپنے اخراجات کم کرنے کو تیار نہیں اور عوام سے قربانی مانگتے ہیں،

تحریک عدم اعتماد کے لیے پیپلز پارٹی سے تب بات کروں جب میں نے اقتدار میں آنا ہو،عمران خان
صحافی نے سوال کیا کہ کے پی حکومت کا بیان ہے کہ بنوں میں امن مارچ کے اندر سے شرپسندوں نے فائرنگ کی ،جس کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سب کو پتہ ہے ریلی پر فائرنگ کس نے کی، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور جب ملے تو اُسے کہوں گا، بنوں واقعہ پر سخت موقف اختیار کرے،موجودہ وفاقی حکومت آگ سے کھیل رہی ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ اس وقت تک نہیں جیتی جا سکتی جب تک قوم ساتھ نہ ہو، ملک میں پہلے ہی مارشل لا کا نفاذ ہے، ایس آئی ایف سی کیا ہے،حکومت کسی اور کے کنٹرول میں ہے،پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں کوئی فرق نہیں، یہ ایک ہی ہیں، دونوں فارم 47 کی پیداوار ہیں،تحریک عدم اعتماد سمیت کسی بھی مسئلہ پر پیپلز پارٹی سے کوئی بات نہیں ہوگی،تحریک عدم اعتماد کے لیے پیپلز پارٹی سے تب بات کروں جب میں نے اقتدار میں آنا ہو،ملک میں جاری بحران سے نکلنے کا واحد حل صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد اور بہتر معاشی اصلاحات ہیں، فچ کی رپورٹ بھی منظر عام پر آئی ہے لیکن مجھے علم ہے موجودہ حکومت انتخابات کی جانب نہیں جائے گی، یہ کہتے ہیں 9 مئی ہم نے کیا ہمارا مطالبہ ہے کہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے کیوں نہیں بنا؟ یہ 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنا رہے،اس دن کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کیوں سامنے نہیں لائی جا رہی ،ہماری حکومتیں ختم کرنے کے باوجود انہوں نے 90 دن میں الیکشن نہیں کرائے،آرٹیکل6 تو ان پر لگنا چاہئے،سُپریم کورٹ نے آرٹیکل 6 لگانے کی بات نہیں کی تھی،یہ کہا تھا الیکشن ہونے چاہئیں، آرٹیکل 6 الیکشن کمیشن پر لگنا چاہئے،انہیں ڈر ہے کہ کہیں حلقے نہ کُھل جائیں یہ اسی لئے ججز تبدیل کر رہے ہیں،

عمران خان کی چیف جسٹس پاکستان،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ،چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت
علاوہ ازیں اڈیالہ جیل سے عمران خان نے لیگل ٹیم کو ہدایات جاری کر دی ہیں، عمران خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس دائر کیا جائے ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کیخلاف ریفرنس دائر کیا جائے، چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کیخلاف ریفرنس دائر کیا جائے،عمران خان کا کہنا تھا کہ جس نے سی سی ٹی وی فوٹیج چرائی وہی 9 مئی کا اہم کردار ہے، عمران خان نے پارٹی کو پنجاب یا قومی اسمبلی کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کی ہدایت کر دی،

عمران خان کو انگریزی اخبار فراہم کرنے کی درخواست دائر
قبل ازیں اڈیالہ جیل میں 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 22 جولائی تک ملتوی کر دی گئی،سماعت کے دوران سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان،سبق وفاقی وزیر زبیدہ جلال اور پرویز خٹک کے بیانات پر عمران خان کے وکلا کی جرح مکمل ہو گئی،زبیدہ جلال اور پرویز خٹک پر بشریٰ بی بی کے وکلا آئندہ سماعت پر جرح مکمل کریں گے،سماعت کے دوران عمران خان کو انگریزی اخبار فراہم کرنے کی درخواست بھی دائر کی گئی۔

واضح رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی دونوں اڈیالہ جیل میں ہیں، عمران خان و بشریٰ بی بی کی دوران عدت کیس میں سزا معطل ہوئی تھی تا ہم عمران خان وبشریٰ بی بی کو نیب نےد وسرے توشہ خانہ کیس میں گرفتار کر لیا،عمران خان کو نومئی کے مقدمات میں بھی گرفتار کیا گیا ہے، بشریٰ و عمران نے توشہ خانہ کے دوسرے کیس میں گرفتاری کو عدالت میں چیلنج کر دیا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب و دیگر نیب افسران کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان، بشریٰ بی بی کی گرفتاری غیرقانونی ہے، رہا کرنے کے احکامات دیے جائیں، آئندہ کسی بھی مقدمے میں گرفتاری اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات سے مشروط کی جائے،عمران خان، بشریٰ بی بی شامل تفتیش ہوئے ،گرفتاری کی ضرورت نہیں، عدت کیس میں رہائی کے فوراً بعد عمران خان، بشریٰ بی بی کی گرفتاری کی ضرورت نہیں، اعلیٰ عدلیہ نے بار بار کہا صرف نامزد ہونے پر کسی بھی شخص کو فوراً گرفتار نہ کیا جائے، عمران خان، بشریٰ بی بی کی گرفتاری اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کی بھی خلاف ورزی ہے.

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے استدعا کی گئی کہ حکومتی اداروں کوعدالتی احکامات کے بغیر عمران خان اور بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے سے روکا جائے، عمران خان ،بشریٰ بی بی کو عِدت کے مقدمہ سے بری ہونے پر سیاسی انتقام کیلئے دوسرے جعلی مقدمہ میں بغیرجواز گرفتار کیا گیا، سیاسی مخالفت پر وفاقی اور پنجاب حکومت عمران خان، بشریٰ بی بی کو لمبے عرصے تک زیرحراست رکھنا چاہتے ہیں، دونوں ملزمان کو طلبی کے نوٹسز کے خلاف درخواستیں زیرسماعت ہونے کے دوران گرفتار کیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست زیرسماعت ہونے کے دوران گرفتاری بدنیتی کا ثبوت ہے۔

عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ

عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر

نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

Leave a reply