وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کو چیلنج

0
51
maryamourangzeb

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کو چیلنج

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالت جا کر جس جس سے خطرہ ہے ثبوت دو ورنہ اپنا منہ بند کرو ،فارن ایجنٹ بہروپیا ہے حالات کے مطابق سکرپٹ اور حلیہ بنا لیتا ہے،گرفتاری کے ڈر سے چارپائی کے نیچے اور ضمانت خارج ہونے کے ڈر سے وہیل چئیر کا ڈرامہ، فارن ایجنٹ تمہارے پاؤں پہ دباؤ نہیں تمہارے دماغ پہ سازشی دباؤ ہے ،تمہیں خطرہ اب صرف فارن فنڈنگ، توشہ خانہ ، ٹیرین کیس سے ہے اِس لئے گولی ، پلستر، ڈبے، ویل چئیر اور الیکشن کا بہانہ ہے عدالت بلائے تو گولی ، پلستر ، معذوری ، بالٹی ڈبہ اور اب وہیل چئیر کے بہانے، پہلے اپنی حکومت ہٹانے کا ملبہ امریکہ پر ڈالا، سائیفر کا ڈرٹی کھیل کھیلا، پھر امریکہ سے معافی مانگ کر جنرل باجوہ، پھر آصف زرداری اور پھر محسن نقوی پر ملبہ ڈالا،چار سال کی ناکامیوں، اسمبلیاں توڑنے کا ملبہ جنرل باجوہ پر ڈالا ،

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہدا، اداروں اور ان کی قیادت کے خلاف اندرون و بیرون ملک غلیظ مہم چلانے والا پھر الزام تراشی کر رہا ہے، قوم کو گھروں سے نکالنے سے پہلے خود تو گھر سے باہر نکلو ڈرپوک،پہلے کالی بالٹی سے منہ تو باہر نکالنے کا اعلان کرو پھر قوم کو باہر نکالنے کا اعلان کرنا، چیف جسٹس کی تصویر پہ جوتے مارنے کے لئے بھی باہر نکلنے کی کال تم نے دی تھی،

دوسری جانب ن لیگی رہنما ، عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان واحد محرم ہے جو عدالتوں سے مرضی کی تاریخ لینے پر مجبور کرتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف کا فارن فنڈنگ کا کیس 6 سال زیر التواء رہا ،کیسز کو تاخیر کا شکار کرکے فائدہ لینے کی کوشش کی جارہی ہے،عمران خان کی ٹانگ ایسی مشکوک ٹانگ ہے جو کہتی ہے میرا علاج صرف شوکت خانم میں ہوگا ،وزیر آباد حملے کے بعد قوم کو بتایا گیا کہ عمران خان کو 4 گولیاں لگیں ، میڈیکل رپورٹ میں ثابت ہوا کہ کوئی گولی نہیں لگی ، عمران خان کی ٹانگ ایک معمہ بن گئی ہے ،ریلی نکالنے کیلئے 4 گھنٹے میں بیٹھا جا سکتا ہے ،
مگر جیسے ہی ٹانگ کی معلوم ہو عدالت میں پیش ہونا ہے ٹانگ میں درد شروع ہوجاتا ہے ،یہ ٹانگ بزدلی کی علامت ہے ،
میں عمران نیازی کو چیلنج کرتا ہوں کہ شوکت خانم کے علاوہ کسی ہسپتال سے معائنہ کروا لیں .ہم ایک سرکاری میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کو بھی تیار ہیں ، شوکت خانم ایک کینسر کا ہسپتال ہے مگر وہاں ٹانگ کا خصوصی علاج ہوتا ہے ،میری ججز سے گزارش ہے کہ شوکت خانم کی رپورٹس کو تسلیم نہ کیا جائے ، شوکت خانم کو عطیات کے پیسے ملتے ہیں پھر اسے جوئے پر لگایا جاتا ہے ،

عتا تارڑ کا کہنا تھا کہ آپ عدالتوں سے التواء لیتے ہیں کیونکہ آپکو پتہ آپ نے چوری کی ہے ،عمران خان کیخلاف جتنے بھی کیسز ہیں انہیں منطقی انجام تک پہنچایا جائے آج اداروں کے خلاف ایک منظم کیمپن چلائی جارہی ہے ، ادارے کا کوئی خاکروب بھی عمران خان کو فون کرے یہ تیار بیٹھے ہیں ، یہ اداروں کو دوبارہ سیاست میں گھسیٹنا چاہتے ہیں ،وزیر آباد واقعے کے ملزم نے خود تسلیم کیا کہ یہ مذہبی منافرت کا کیس ہے ،

واضح رہے کہ شوکت خانم کے میڈیکل بورڈ نے عمران خان کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، میڈیکل بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر عمران خان نے آرام نہ کیا تو عمران خان کی متاثرہ ٹانگ میں سوجن بڑھ سکتی ہے اور سوجن بڑھنے سے انفیکشن کا خطرہ ہے سوجن سے انفیکشن ہوا تو دوبارہ آپریٹ کرنا پڑے گا، میڈیکل بورڈ کی جانب سے عمران خان کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر معمولی نقل و حرکت سے پرہیز کریں اور متاثرہ ٹانگ پر دباؤ ڈالنے سے پرہیز کریں

پولیس چھاپہ،کوئی نہ آیا، پولیس کے جاتے ہی پرویز الہیٰ سے یکجہتی کیلئے گھر کا دورہ

اس بار تو پولیس نے آپ پر ڈکیتی کی دفعہ بھی لگا دی ہے

پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

Leave a reply