سابق وزیراعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، 3 ملاقاتوں کے علاوہ سیل میں ہی رہتا ہوں، میرا سیل اوون بن جاتا ہے، کبھی نہیں کہا کہ مشکل ہے،
عمران خان کا کہنا تھا کہ صرف سُپریم کورٹ ہی ایک شناخت بچی ہے،اب یہ اُسے تباہ کرنے جا رہے ہیں،جب بھی انہوں نے سُپریم کورٹ کو تباہ کرنے کی کوشش کی ہم ملک بھر میں سٹریٹ موومنٹ شروع کریں گے،قوموں کو تباہ کرنے کیلئے دشمن کے حملے کی ضرورت نہیں ہوتی،اداروں پر کرپٹ اور نااہل لوگ بٹھا دیے جائیں تو قوم تباہ ہو جائے گی،پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش سے وائٹ واش ہوگئی اس سے بری اور شکست کیا ہوگی،ایسا کون سا ایٹم بم پھٹا کہ تین سال میں ہماری کرکٹ بنگلہ دیش سے نیچے اور تباہ ہو گئی، کرکٹ ایک ٹیکنیکل کھیل ہے اس پر آپ نے سفارشی بٹھا دیے محسن نقوی کی کیا قابلیت ہے ؟رمیز راجہ میرا رشتہ دار نہیں تھا ایک پروفیشنل کرکٹر تھا جسے میں نے چیئرمین پی سی بی بنایا، اب بڑے صاحب نے اپنا چیئرمین پی سی بی رکھ لیا یہ کرپٹ اور فراڈیا ہے، اس نے الیکشن کا فراڈ کیا،گندم فراڈ کیا،اسے وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی بڑے صاحب نے اپوائنٹ کیا،اس نے کرکٹ کا بیڑا غرق کر دیا ہے،
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے اڑھائی ماہ سے نیب ترامیم اپیل کا فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے، انتظار کیا جا رہا ہے کہ مجھے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا ہو تو وہ نیب ترامیم کا فیصلہ سنائیں، نیب ترامیم اپیل کے باعث شہباز شریف کے 4 نواز شریف کے 5زرداری اور اس کے فرنٹ مینوں کے 9 ریفرنس فریز ہوئے پڑے ہیں، نیب نے القادر یونیورسٹی کا ڈونیشن بند کر دیا ہے تاکہ یہ یونیورسٹی بند ہو جائے، اگر القادر یونیورسٹی بند ہو گئی تو میرا کوئی نقصان نہیں ہوگا،اگر شوکت خانم اسپتال بند ہو گیا تو مریضوں کو 10 گنا زائد خرچ کر کے علاج کرانا پڑے گا، نمل یونیورسٹی میں 90 فیصد طلبہ مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں، میری بچوں سے بات نہیں کرائی جاتی،صرف اس کی شکایت کی،اسی کی مجھے تکلیف ہے، میں ایک دن بھی جیل میں ہسپتال نہیں رہا، نواز شریف،شہباز شریف اور آصف زرداری کو ایئر کنڈیشن کمرے،اٹیچ باتھ دیئےگئے تھے، قیدی میرے لئے کھانا بناتا ہے میں نے کبھی کوئی شکایت نہیں کی،نواز شریف 40 لوگوں کو ملتا تھا اس کے لیے اوپن ہاؤس ہوتا تھا، نواز شریف صحافیوں سے بھی اپنے کمرے میں بیٹھ کر باتیں کرتا تھا، ہفتے میں 3 ملاقاتوں کے علاوہ مجھے تمام وقت اپنے سیل میں گزارنا ہوتا ہے، مجھے نہانے کے لیے بھی دوسرے کمرے میں جانا پڑتا ہے،پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا جاتا ہے کہ فائیو اسٹار سہولیات دی گئی ہیں، میرے پاس وہی سہولیات ہیں جو سزائے موت کے قیدی کو ملتی ہیں، سیاسی جماعت کا سربراہ ہوں، حق ہے کہ اوپن کورٹ میں صحافیوں سے بات کر سکوں، عدلیہ واحد ادارہ ہے جس سے اُمید ہے،پولیس اور نیب کے ادارے کو ہمارے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے، راولپنڈی کے کمشنر نے سچ باتیں کیں تو اس کو غائب کر دیا گیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اگر بے گناہ ہوتے تو لازمی راولپنڈی کمشنر کو اپنی عدالت میں بُلاتے،
کیا طالبان دوست عمران خان واقعی آکسفورڈ کے اگلے چانسلر کے لیے بہترین انتخاب ہیں؟
عمران خان کا خواب چکنا چور،آکسفورڈ یونیورسٹی کا سیاستدانوںکو چانسلر بننے سے روکنے کا فیصلہ
عمران خان کے سیل کا دورہ کیا جائے تو وہاں سے کوکین ملے گی،حنیف عباسی
190 ملین پاؤنڈ کیس،عمران کے گلے کا پھندہ،واضح ثبوت،بچنا ناممکن
اڈیالہ جیل میں الیکشن کرائے جائیں، وہاں بھی عمران کو شکست ہو گی،بیرسٹر عقیل ملک
عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے نامناسب ترین امیدوار قرار
آکسفورڈ یونیورسٹی کے وی سی کا الیکشن ،پی ٹی آئی کا ایک اور جھوٹ بے نقاب
عمران خان جیل سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے الیکشن لڑیں گے
عمران خان کو آکسفورڈ کا نہیں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے،عظمیٰ بخاری