سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں حاضری کیلئے زمان پارک سے سخت سیکیورٹی میں روانہ ہو گئے ہیں
عمران خان کے ہمراہ پی ٹی آئی رہنما بھی موجود ہیں، پی ٹی آئی کارکنان بھی عمران خان کے ساتھ موجود ہیں، عدالت پیشی کے لئے روانگی سے قبل عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم حق اور سچ کی آواز بلند کرتے ہیں گے ،عدالتوں کا احترام کرتاہوں ، آج عدالت میں پیش ہو رہا ہوں جیل بھرو تحریک سے پیچھے نہیں ہٹوں گا عدالت نے جب بھی بلایا پیش ہوا سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت اوراداروں کی ذمہ داری ہے ملک میں ظلم اور نا انصافیاں ہورہی ہیں، عدالت کو اس کا بھی نوٹس لینا چاہیے
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان تاحال لاہور ہائیکورٹ نہیں پہنچ سکے جسٹس علی باقر نجفی کے عدالتی عملہ نے عمران خان کے وکیل کو ہدایات پہنچا دیں، عدالتی عملہ نے کہا کہ عمران خان کی درخواست پر سماعت کیلئے مزید 10 منٹ تک انتظار کیا جائے گا، 10منٹ کے بعد ججز صاحبان ہائیکورٹ سے روانہ ہوجائیں گے، وکلاء کی جانب سے کچھ دیر تک عمران خان کی پیشی کی یقین دہانی کروائی گئی وکلاء نے ہدایات چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پہنچا دیں
واضح رہے کہ دہشتگردی کیس میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی ہے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کچھ دیر بعد سماعت کرے گا مران خان کی وکلا ٹیم نے نئی حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی ،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے عدم پیروی کی بنا پر درخواست مسترد کی ،سکیورٹی معاملات اور وہیل چیئردستیاب نہ ہونے سے عدالت پہنچنے میں تاخیر ہوئی عدالت عدم پیروی کی بنا پر مسترد درخواست کی دوبارہ سماعت کرے







