وقت ہے جیل جاؤ،عمران خان سے معافی مانگو ، فتح مکہ کی طرح معاف کر دیں گے،شعیب شاہین

0
118
shaheen

تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ مجھے افسوس ملک کے اداروں کے اوپر ہے، ان کی اتنی چھوٹی سوچ ہے کہ عمران خان کی دشمنی میں پورے ملک کی 25 کروڑ کو تباہ و برباد کر دیا،

این اے 46 کے نتائج میں شکست کے بعد شعیب شاہین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے بدنام کر دیے، جمہوریت کو تماشہ اور ڈرامہ بنا دیا، آج بھی وقت ہے جیل میں جائو اور عمران خان سے معافی مانگ لو ہم تمھیں فتح مکہ کی طرح معاف کر دیں گے، یہ ملک بند کمروں میں فیصلے کرنیوالوں کا نہیں ہے، قوم کو فیصلہ کرنے دیں، آج ملک کو بچانے کی جنگ ہے،آج آئین کو تباہ کر دیا گیا، بنیادی انسانی ھقوق معطل ہیں، آج ریفرنڈم ہو چکا ہے، اس ملک میں ضد مت کرو، یہ بہترین ملک ہے،ملک ہمارا ہے، چند لوگ ڈرائنگ روم میں جو بیٹھ کر فیصلے کر رہے انکا نہیں، بونے سیاستدانون، اپنے مفادات کا تحفظ کرنے والوں کا یہ ملک نہیں، قوم کو فیصلہ کرنے دیں، آج اقتدار کی نہیں ملک بچانے کی جنگ ہے

شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ ہر پولنگ سٹیشن پر میں آگے تھا، ہمارے پاس ریزلٹ موجود ہے،آج جس انداز سے بدنیتی کی گئی یہ ملک کو معاشی تباہی کے دہانے پر لے کر جانا چاہ رہے ہیں اسکی ذمہ داری سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن پر آتی ہے، میڈیا کے لوگ بھی گواہ ہیں،میرے کاغذات پر کوئی اعتراض نہیں تھا لیکن پھر اعتراض لگایا گیا، اگر یہی نتائج دینے تھے تو ملک میں الیکشن کروانے کی کیا ضرورت ہے، میں نے رات کہا تھا چوری کرنی ہے تو اجازت دیتا ہوں، لیکن ڈکیتی کرو گے تو یہ عوام کا حق ہے، وہ کس کو نمائندہ منتخب کرنا چاہتے ہیں،امیدواروں کو اغوا کیا گیا، کاغذات چھینے گئے کیا کیا نہیں کیا گیا، ہم سے بلے کا نشان چھینا گیا، بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے آج جو کچھ ہو رہا اسکی ذمہ داری سپریم کورٹ پر آتی ہے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے حلقہ این اے 47 کا غیر سرکار ی غیر حتمی نتیجہ سامنے آیا ہے، ن لیگ کے طارق فضل چودھری کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار شعیب شاہین ہار گئے ہیں،

Leave a reply