عمران خان سے ملاقات کی درخواست پر وزیر داخلہ کی پی ٹی آئی کو یقین دہانی
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات اور 15 اکتوبر کے احتجاج کے حوالہ سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان رابطے ہو ئے ہیں،
وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ رات چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے عمران خان سے ملاقات کی درخواست پر غور کی یقین دہائی کروائی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق آج عمران خان سے بیرسٹر گوہر کی ملاقات کروائی جا سکتی ہے، تا ہم سخت سیکورٹی کی وجہ سے ملاقات ملتوی بھی کی جا سکتی ہے،پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کہ عمران خان کی بہن کی ملاقات کروائی جائے،تاہم وفاقی وزیر داخلہ نے بیرسٹر گوہر علی کو انفرادی طور پر عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کروائی ہے
بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے وزارت داخلہ کو باقاعدہ درخواست بھی دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ان کی اور حامد خان کی عمران خان سے ملاقات کروائی جائے،ملاقات نہ کروانے کی وجہ سے پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کو ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے، 15 اکتوبر کو ہی اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس شروع ہوگا جس میں مختلف ممالک کے سربراہان سمیت 200 وفود شرکت کریں گے، پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کہتے ہیں کہ اگر حکومت ہماری عمران خان سے ملاقات کروا دیتی ہے تو ہم 15 اکتوبر کے احتجاج کی کال واپس لے لیں گے
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق بیرسٹر گوہر علی خان نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو خط تحریر کیا اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست کی گئی۔ گزشتہ روز وفاقی وزیرداخلہ سے بیرسٹر گوہر علی کی ٹیلی فون پر بات ہوئی۔وفاقی وزیرداخلہ نے درخواست کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات کی اجازت کی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔ ایس سی او سربراہی کانفرنس اور سکیورٹی خدشات کے تناظر میں جیل میں تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی ہے۔کسی ایک قیدی کو ملاقات کی اجازت دینا دیگر قیدیوں کے ساتھ دوہرے معیار اور سلوک کے زمرے میں آئے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے انتظامات کا جائزہ
پی ٹی آئی 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال واپس لے، شیری رحمان
پی ٹی آئی کی ملک دشمنی،ایس ای او اجلاس کے موقع پر احتجاج کا اعلان
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، اسلام آباد کے حسن کو چار چاندلگا دیئے گئے