سی ای او شوکت خانم، سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فیصل سلطان کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی
ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ عمران خان خوش، ہشاش ہیں، صحت نارمل ہے، ایکٹو ہیں،مجھے کوئی ایسی چیز نظر نہیں آئی، جس طرح انکی صحت ہے نارمل نظر آئے،مجھے روکنے کے بعد عمران خان سے ملاقات کی اجازت ملی، میں نے انکا معائنہ کیا، وہ ہشاش اور اچھی صحت ہے انکی، میں نے ان سے صحت کے بارے میں پوچھا تو عمران خان نے کہا ٹھیک ہوں، عمران خان نے شوکت خانم کے بارے پوچھا تو میں نے بریفنگ دی، خوشی ہے کہ عمران خان بالکل صحتمند، ہشاش ہیں،میں نے رپورٹس نہیں دیکھیں لیکن عمران خان کا معائنہ کیا ہے، وہ تندرست ہیں، جو میں نے دیکھا مجھے سلو پوائزننگ کے حوالہ سے کوئی چیز نظر نہیں آئی،شاید کسی موقع پر خدشے کا اظہار کیا ہو تو وکیل نے کوئی بات کر دی ہو، آج اس حوالہ سے کوئی بات نہیں ہوئی، میں نے علامات کے بارے پوچھا تو انہوں نے کہا کچھ نہیں، میرا فوکس انکی خیرو عافیت پر تھا، ان کا فوکس ہسپتال پر تھا جو میں نے انکو بتا دیا.خوراک کے حوالہ سے بھی عمران خان نے کوئی شکایت نہیں کی.ورزش پر بھی وہ کر رہے ہیں جتنی وہ جیل میں کر سکتے ہیں،ہمارے ڈاکٹروں کا کام روزانہ ہوتا ہے، مریض کمرے میں داخل ہوتا ہے تو اسکی چال ڈھال دیکھ کر اسکو جج کر لیتے ہیں،خوراک کو عمران خان نے تسلی بخش بتایا.شوکت خانم کو لوگ قومی ادارہ تصور کرتے ہوئے سپورٹ کر رہے ہیں، میں ڈونر کا شکریہ ادا کرتا ہوں
قبل ازیں سی ای او شوکت خانم ڈاکٹر فیصل سلطان پی ٹی آئی چیرمین سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے تاہم جیل حکام نے عمران خان سے نہیں ملنے دیا گیا تھا،پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل شیراز احمد رانجھانے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ملاقات کے لیے سی ای او شوکت خانم ڈاکٹر فیصل سلطان کو ملاقات سے روک دیا گیا ،ڈاکٹر فیصل سلطان کی ملاقات کے حوالے سے عدالتی احکامات بھی موجود ہیں ،فیصل سلطان نے جیل بھی پی ٹی آئی چیرمین کی طبعی معائنہ بھی کرنا تھا ،عدالتی احکامات کی کاپی جیل انتظامیہ کو بھی موصول کروائی گئی ،جیل انتظامیہ نے ڈاکٹر فیصل سلطان کی ملاقات کروانے سے انکاری ہے ،جیل کا سپرٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اتنا طاقتور ہے کہ احکامات کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا ،نمل فاونڈیشن کے سی ای او قاسم زمان کو بھی ملاقات سے روک دیا گیا ،ہمارے تین وکلاء کو جانے کی اجازت دی گئی ہے
علیمہ خان اور نعیم پنجوتھہ عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔
دوسری جانب اڈیالہ جیل میں عمران خان کو تمام سہولیات دی گئی ہیں،جیل میں آٹھ کمرے عمران خان کے زیر استعمال جبکہ ان کے کھانے اور علاج کیلئے نو ڈاکٹر ڈیوٹی پر ہیں،عمران خان کو ٹی وی بھی دیا گیا ہے، اخبار کی سہولت بھی دی گئی ہے، جیل میں واک کرنے کے لیے 20 فٹ کا صحن بھی موجود ہے،ملاقات بھی انہی کمروں میں کروائی جاتی ہے ،کھانا انکی مرضی کے مطابق بنا کر دیا جاتا ہے،البتہ باہر سے منگوانے کی اجازت نہیں.