اڈیالہ جیل،عمران خان سے ملاقاتوں پر دو ہفتوں کی پابندی کا نوٹیفکیشن غیر مؤثر
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی وکلاء سے ملاقاتوں پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی، اڈیالہ جیل ملاقاتوں پر دو ہفتوں کی پابندی کا نوٹیفکیشن اب غیر موثر ہو چکا، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بلیغ الزمان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کر دیا، بانی پی ٹی آئی کتنے مقدمات میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں، رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی، سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر رپورٹ جمع کروا دی، وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا کہ جیل میں کوئی ملاقات نہیں ہو سکتی،جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ وہ نوٹیفکیشن تو اب ختم ہو چکا ہے نا، وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ وہ تو انہوں نے اپنی ضد پوری کر لی ہے،
چیف کمشنر اسلام آباد کے وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا،کہا یہ معاملہ بہت پرانا ہے، لیٹر تلاش کرنے کیلئے مزید وقت دیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ اسلام آباد کے قیدیوں کو کس ارینج منٹ کے تحت اڈیالہ جیل میں رکھا جاتا ہے؟ جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ کچھ تو ہو گا کوئی نوٹیفکیشن ہو گا، وہ عدالت کے سامنے رکھیں، اسلام آباد کے قیدیوں کو کس ارینج منٹ کے تحت اڈیالہ جیل میں رکھا گیا ہے، دوبارہ رپورٹ طلب کر لی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف کمشنر اسلام آباد سے دوبارہ رپورٹ طلب کر لی،عدالت نے کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی
عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی، محکمہ داخلہ نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری
عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری
اب بتا رہا ہوں پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ، کوئی ڈیل کی بات نہیں ہو رہی، عمران خان
سائفر کیس،یہ کہتے تھے ضمانت کا حق نہیں ، سپریم کورٹ نے ضمانت بھی دی،سلمان صفدر
عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ
سکیورٹی اہلکار اب عمران خان کی ملاقاتوں کے دوران ہونے والی گفتگونہیں سن سکیں گے
سیاسی معاملات اندرونی معاملہ ،مداخلت نہیں کرتے، عمران خان کے خط پر آئی ایم ایف کا ردعمل
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات سے متعلق سپرنٹنڈنٹ جیل آرڈر پاس کرے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ
القادر ٹرسٹ کیس،عمران خان کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری