عمران خان نے ایم کیوایم کوکیا پیغام بھیجا کہ صاف انکارہی ہوگیا

اسلام آباد :عمران خان نے ایم کیوایم کوکیا پیغام بھیجا کہ صاف انکارہی ہوگیا،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وفاق میں ایک اور وزارت لینے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق متحدہ قومی مومنٹ اورتحریک انصاف میں رابطہ ہوا ہے، تحریک انصاف نے وفاق میں پہلے ہی دووزرا رکھنے والی ایم کیو ایم کو وفاق میں ایک اوروزارت کی پیشکش کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سینیئر وفاقی وزیر نے متحدہ قیادت کو پیغام پہنچایا تاہم متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے پیشکش مسترد کرتے ہوئے وزارت لینے سے انکار کردیا۔

Comments are closed.