بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے شیر افضل مروت کو ملاقات کیلئے بلا لیا۔
باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شیر افضل مروت نے پارلیمنٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملاقات کیلئے بلایاہے ۔ بانی پی ٹی آئی سے پوچھونگا کہ میراقصورکیاہے ، میں نے بانی کیلئے لوگوں کو نکالا۔ مناسب یہ تھا کہ بانی پی ٹی مجھے استعفی کا کہتے ، مجھے تیسری دفعہ پارٹی سے نکال رہے ہیں توہین کی کوئی حد ہوتی ہے،پارٹی قیادت کہتی تھی منہ بندرکھو، بحال ہوجاؤ گے،پارٹی میں اپنے مخالفین کے خلاف اب منہ نہیں بندرکھوں گا۔
شیرافضل مروت نے کہا کہ پارٹی میں میرے حامی سوشل میڈیا پر گالم گلوچ سے ڈرتے ہیں ، مجھے ممبر اسمبلی نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے بلایا ہے،فواد چوہدری نے بانی پی ٹی آئی سے میری حمایت میں بات کی ہے۔ پارلیمانی پارٹی میں کہا ہے میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، تمام ممبران اسمبلی نے میری حمایت کی ہے،صفائی کا موقع دیے بغیر کسی کو نہیں نکالا جاسکتا ہے ، بانی پی ٹی آئی نے مجھے سنا نہیں ہے ، ان کے کان بھرے جاتے ہیں ،جنہوں نے مجھے نکلوایا ہے ان کے خلاف پارٹی کے لوگ ڈر کی وجہ سے بات نہیں کرتے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔ شیر افضل مروت کو بار بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔ شیر افضل مروت کو پارٹی کے خلاف بیانات دینے پر پہلے شو کاز نوٹس دیا گیا تھا۔صوابی جلسے میں غیر ضروری تقریر پر بانی پی ٹی آئی شیر افضل مروت پر برہمی کا اظہار کیا۔
ایئر کراچی نے آر پی ٹی لائسنس کے لیے درخواست جمع کرا دی
انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں تنزلی
مقامی ریفائنریز کا پیٹرول اور ڈیزل کی درآمد روکنے کا مطالبہ








