مزید دیکھیں

مقبول

قصور: باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن، کھلے نالے پر حفاظتی جنگلا لگا دیا گیا

قصور،باغی ٹی وی (ڈسٹرکٹ رپورٹرطارق نویدسندھو کی رپورٹ) باغی...

صاف ستھرا پروگرام کی دھجیاں بکھیر دی گئیں،وزیر اعلی سے نوٹس کی اپیل

قصور صاف ستھرا پنجاب کی دھجیاں اڑا دی گئی،بستی فیض...

جیکب آباد، کچی دیوار گرنے سے 4 افراد جاں بحق

جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں ایک افسوسناک...

سائنسدانوں نے مریخ کی سرخ رنگت کا معمہ حل کرلیا

مریخ کو اکثر سرخ سیارہ بھی کہا جاتا ہے،مریخ...

عمران خان کی گرفتاری ہوئی تو سندھ کی جیل میں رکھا جائے گا،قادر پٹیل

عمران خان نے گرفتاری دی تو سندھ کی جیل میں رکھا جائے گا: قادر پٹیل

اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت اور پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل نے کہا ہے کہ عمران خان خود تو ضمانتیں لیتا پھرتا ہے اور جیل بھرو تحریک کا اعلان بھی کرتا ہے۔اپنے بیان میں قادر پٹیل نے کہا کہ پی ٹی آئی والے بھی سیانے ہو چکے ہیں، شیخ رشید کرائے کے سیاستدان ہیں، عمران خان سے پیشگی معاوضہ لیکر گرفتاری دیں گے، پی ٹی آئی کے کچھ لیڈر ہسپتال میں داخل کرانے کی درخواست کر رہے ہیں،

قادر پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے گرفتاری دینے کے خوف سے ہسپتال آئے تو ضرور داخل ہوں گے، جو پہلے دو دنوں کیلئے جیل گئے تھے ابھی تک رو رہے ہیں۔وفاقی وزیر قادر پٹیل نے مزید کہا کہ میڈیا پر شکلیں دکھانے والوں نے ابھی گرفتاری دینے کا اعلان نہیں کیا، عمران خان نے گرفتاری دی تو سندھ کے جیل میں بھرپور خیال رکھا جائے گا، عمران خان گرفتاری دیں اور وعدہ کریں کہ ایک سال ضمانت کی درخواست نہیں دیں گے، بہترین سرکاری ڈاکٹر عمران خان کی ٹانگ کا بہترین علاج کریں گے۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan