سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا اہم قومی سلامتی کے معاملات پر سیاست سمجھ سے بالاتر ہے،
نیر بخاری کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں عدم شرکت دہشتگردوں کی سہولت کاری ہمدردی کے مترادف ہے،آل پارٹیز کانفرنس میں سیکورٹی صورت حال سمیت قومی مسائل اور چیلیجز سے نمٹنے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا،ارض وطن کو امن کا گہوارہ بناکر شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا قومی قیادت کا فرض اولین ہے ۔عمران خان کا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار دہشتگردوں کی آلہ کاری کے مترادف ہے ۔دہشتگردی کے خلاف قومی سلامتی اداروں افواج پاکستان اور پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ۔قومی اتحاد وقت کی آواز ہے عمران خان تقسیم و انتشار پالیسی ترک کرنے پر تیار نہیں۔
دوسری جانب عمران خان نے آج زمان پارک میں اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں اے پی سی میں شرکت کرنے یا نہ کرنے بارے فیصلہ کیا جائے گا، میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف نے شیخ رشید اور اعظم سواتی کو نامزد کرنے پر غور شروع کر دیا ہے، تحریک انصاف کے ضمانت پر رہا رہنما فوادچودھری نے مشورہ دیا ہے کہ اے پی سی میں شیخ رشید اور اعظم سواتی کو پارٹی کی نمائندگی کرنی چاہئے شیخ رشید سابق وزیر داخلہ رہ چکے ہیں سکیورٹی صورتحال سے بخوبی واقف ہیں اعظم سواتی سینئر سیاستدان ہیں اے پی سی میں پارٹی کی بہترین نمائندگی کر سکتے ہیں
عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری







