عمران خان ٹویٹ کے وزیراعظم،پی ایس ایل کے بارے میں کچھ تجاویز تھی کہ کراچی میں نہ کروایا جائے، ناصر شاہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ سندھ کے مختلف اسپتالوں میں آئیسولیشن وارڈ موجودہیں،

ناصر حسین شاہ تھا کہ سکول کھولنے کے حق میں بات ہوئی، پی ایس ایل کے بارے میں کچھ تجاویز تھی کہ کراچی میں نہ کروایا جائے لیکن اکثریت کی تھی کروایا جائے، ہم کوشش کر رہے ہیں اور ذمہ داری ادا کریں گے،ایک ہزار مریضوں کوآئیسولیشن وارڈ میں رکھنے کی سہولت موجود ہے،کورونا وائرس سے وفاقی حکومت سنجیدہ نظر نہیں آرہی،وزیراعظم نے ایک اجلاس تک نہیں بلایا،عمران خان ٹوئٹ کے وزیراعظم ہیں،معاون خصوصی صحت متحرک ہیں،

ناصر شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ماسک کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے، ہر کسی کو ماسک استعمال کرنے کی ضرورت نہیں، جہاں مریض ہو وہاں ماسک پہننا چاہئے،سندھ حکومت ہر جگہ پر پہنچ رہی ہے اس لیے کیسز سامنے آرہے ہیں،تفتان بارڈر سے8ہزار لوگ آئے جن میں 1500سندھ کے تھے،کیا دیگر صوبوں میں ایران سے آئے افراد سے رابطہ کیا گیا؟کورونا وائرس پھیل نہیں رہا،صرف انہیں میں ہے جن کی ٹریول ہسٹری ہے،جن کی ٹریول ہسٹری ہے،پی ایس ایل میچ دیکھنے نہ جائیں،اسکولوں کو اس لیے بند کیا گیا کیونکہ وہاں طلبہ کا جانا ضروری ہے،پی ایس ایل میچ دیکھنے کےلیے اسٹیڈیم جانا ضروری نہیں،

Shares: