عمران خان کو گرفتارکریں گے،احتجاج ہوا تو 25 مئی سے زیادہ سختی سے پیش آئیں گے:رانا ثنااللہ

0
38

اسلام آباد:عمران خان کو گرفتارکریں گے،احتجاج ہوا تو 25 مئی سے زیادہ سختی سے پیش آئیں گے:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا دعویٰ ہے کہ شہباز گل نے اعتراف کرلیا کہ نجی ٹی وی پر دیا گیا بیان پارٹی پالیسی تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری ہونی چاہئے، اتحادیوں کی مشاورت سے گرفتار کريں گے، ان کیخلاف تین کیسز ثابت شدہ ہیں، ریلیف ملنا مشکل ہے، احتجاج کی صورت میں 25 مئی سے بہتر علاج کرینگے۔

نجی ٹی وی ميں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کی چیف الیکشن کمشنر کیخلاف بات توہین عدالت ہے، عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس بھی بہت سنجیدہ ہے، پی ٹی آئی چیئرمین نے مجسٹریٹ کیخلاف ایکشن لینے کا کہا، ان کیخلاف تین کیسز ثابت شدہ ہیں جن میں ریلیف ملنا ممکن نہیں، ہائیکورٹ نے عمران خان کو کیس کا جائزہ لینے کے بعد نوٹس جاری کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری ہونی چاہئے، اتحادیوں کی مشاورت سے انہیں گرفتار کیا جائے گا، عمران کی ضمانت منسوخ ہوئی تو پھر گرفتاری کا مسئلہ ہی نہیں، انہیون گرفتار کرکے دکھائیں گے، احتجاج کیا گیا تو 25 مئی سے بہتر ان کا علاج کریں گے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اہم فیصلوں میں نواز شریف کی رائے لی جاتی ہے، 2014ء میں بھی اس بات کا حامی تھا کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے، عمران خان نے نواز شریف کے نااہلی والے فیصلے کی حمایت کی، آرٹیکل 62 اور 63 میں بہت سی چیزیں قابل اعتراض ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ شہباز گل پر جنسی تشدد قابل مذمت ہے اور افسوسناک ہے، اگر یہ الزام غلط ہے تو یہ بھی قابل مذمت ہے، شہباز گل نے اپنے تحریری بیان میں جنسی تشدد کے بارے میں نہیں صرف تشدد کے بارے میں لکھا۔

رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ تحقیقات میں شہباز گل نے تسلیم کیا کہ بیان پارٹی پالیسی تھی، شہباز گل نے تحریری بیان میں کہا ہے کہ میں نے لکھا ہوا بیان پڑھا، شہباز گل کا تحریری بیان ڈھونڈنے کی کوشش کررہے ہیں، امید ہے اس معاملے کی 2 دن میں تحقیقات مکمل ہوجائیں گی۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ایک سوال پر کہا کہ اکتوبر کے آخر یا نومبر کے شروع میں آرمی چیف کی تعیناتی ہوسکتی ہے۔

Leave a reply