190 ملین پاؤنڈ کیس میں عدالت نے نیب کی عمران خان کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی ۔چیئرمین پی ٹی آئی جوڈیشل ریمانڈپر رہیں گے اور تفتیشی ٹیم جیل میں ہی تفتیش کرے گی ۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ کیاگیا فیصلہ سنایا ۔نیب پراسیکیوٹر نے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ دلائل دیئے جبکہ چیرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عدالت نے 190ملین پاونڈ کیس میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔
قبل ازیں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کا کہنا تھا کہ نوٹیفکیشن ہوا تو پھراڈیالہ جیل سماعت کیلئے جائیں گے، صحافیوں کو کوریج کی اجازت ہونی چاہیے اسی لیے تو اوپن کورٹ ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی احتساب عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی تھی ۔نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ کیلئے درخواست دائر کی، تو عدالت نے استفسار کیا کہ ہائی کورٹ نے کیا کیا ہے۔

Shares: