عمران خان کا قومی اسمبلی میں واپس جانے کا اعلان

imran

اسلام آباد:عمران خان کا قومی اسمبلی میں واپس جانے کا اعلان، یہ اعلان سن کرپاکستانی حیران رہ گئے ، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ قومی اسمبلی میں دوبارہ پیش ہوکر استعفی دیے جائیں گے

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی اور خیبرپختونخوا اسمبلی کو تحلیل کرنے کا اعلان 17 دسمبر کو کیا جائے گاپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان ہفتے کے روز متوقع ہے۔ فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت سینئر قیادت کا اجلاس ہوا جس میں دونوں اسمبلیاں ایک ہی دن تحلیل کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں دونوں اسمبلیاں ایک ہی دن تحلیل کی جانے پر اکثریتی رائے تھی۔ علاوہ ازیں عمران خان نے اجلاس کے دوران کہا کہ پارٹی کے تمام ذمہ داران سے رائے لے چکا ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اب مزید مشاورت نہیں فیصلے کا اعلان ہو گا، اسمبلیاں دسمبر میں ہی تحلیل ہوں گی۔

واضح رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ عمران خان کی ہدایت پر اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کرچکے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے بھی بیس دسمبر تک اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سفارش کی ہے جس کی حتمی منظوری عمران خان دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب واضح کرچکے ہیں کہ عمران خان کا حکم ملتے ہی اسمبلی تحلیل کردیں گے جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما وضاحت کرچکے ہیں کہ اسی ماہ صوبائی اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں گی۔

Comments are closed.