لاہور:پاکستان میں نئے آرمی چیف کی تقرری ایسا ایشو بن گیا ہے کہ ہرکوئی کہتا ہے کہ میری مرضی کا آرمی چیف لگے،کوئی کہتا ہے کہ سمری بھی آگئی ہے تو ن لیگ کہتی ہے کہ سمری نہیں آئی ،ان سوالات کا جواب دیتے ہوئے سینیئرصحافی مبشرلقمان کہتےہیں کہ اس ملک میں تو ہرکوئی اپنی مرضی کا آرمی چیف لگوانا چاہتے ہیں اور جہاں تک تعلق ہے کہ سمری کا تو وہ تو کوئی ایشو نہیں سمری بھی آجائے گی اور پھردو گھنٹوں میں نئے آرمی چیف کا تقرر بھی ہوجائے گا ، وزیراعظم نے تو فیصلہ کررکھا ہے بس اپروول کے لیے بھیجیں گے اور دستخط ہوجائیں گے اور نیا آرمی چیف مقرر ہوجائے گا
ایک اور سوال کے جواب میں مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی سمری نہیں روک سکتے وہ تو ربڑ سٹیمپ کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کو قانون کے مطابق وزیراعظم کی طرف سے بھیجی جانے والی سمری پردستخط کرنے ہوںگے، ہاں یہ ضرور ہے کہ وہ دانت کے کیڑے نکال سکتے ہیں ، کیوں کہ وہ ایک ڈینٹسٹ ہیں،اس کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتے
ایک اور سوال کے جواب میں مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کوئی سپرپرائز نہیں دے سکیں گے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 25 مئی کو کون سا سرپرائز دیا ،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کچھ نہیں کرسکتے ،وہ تو اب اتنے اہم سمجھتے ہیں کہ میں بڑی چیز ہوں اور اسی وجہ سے اس نے پریڈ گراونڈ میں ہیلی کاپٹراتارنے کی اجازت مانگی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ 26 تاریخ کو کچھ نہیں ہونے والا ، ویسے بھی عمران خان کے چاہنے والوں کا خیال ہے کہ آرمی چیف عمران خان کے مطالبے پرتعینات کیا گیا اوروہ آنے والے چیف کی اس طرح تعریف کریں گے کہ شاید آرمی چیف ان کی خواہش پرلگایا گیا ہے،
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جب تک عمران خان کو گرفتار نہیں کیا جاتا ،ملک میں ستحکام نہیں آئے گا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان اس وقت اہم ایشو بن گیا ہے اس کو گرفتار کرنے کے سوا حکومت کو کوئی کامیابی نہیں مل سکتی
ایک سوال کے جواب میں مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی انتظآمیہ نے عمران خان سے فیض آباد پر پڑاوڈالنے کی بجائے کسی دوسری جگہ پڑاو کی درخواست کی ہے ، لیکن خان یہ نہیں کرے گا ، اس کو ملک کی پرواہ ہی نہیں انگلینڈ ٹیم نے راولپنڈی کھیلنے کے لیے اسی راستے سے آنا ہے اور عمران خان نہیں آنے دے گا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی والے پاکستان کے دشمن ہیں ان کو پاکستان کی فکر نہیں
مبشرلقمان نے علی امین گنڈا پور کے حوالے سے کہا کہ اس شخص کی کئی آڈیوز لیک ہوچکی ہیں اور اس ویڈیوز میں وہ جس شخص نے پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی اس کے فنڈز روکنے کی دھمکی دی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک دشمن نہیں تو اور کون ہیں ، سب جانتے ہیں
ایک اور سوال کے جواب میں مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا پاکستان آنا سوالیہ نشان ہے اس وقت پاکستانیوں کے مقبول لیڈر کے طور پر عمران خان اپنےآپ کو منوا چکے ہیں اور وہ اسی لیے چاہتےہیں کہ جلد الیکشن ہوں کیوں کہ انکو پتہ ہے کہ وہ اپنے مخالفین کو باسانی شسکت دے دیںگے اور ان کے مخالفین یہ چاہتے ہیں کہ انتخابات جلد نہ ہوں ورنہ وہ ہار جائیں گے ،
ایک اور سوال کے جواب میں مشبرلقمان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں عمران خان اور پرویز الٰہی کی حکومت ہے اور ایک دوسرے کے اتحادی ہیں ،اس کے جواب میں اینکرکا سوال تھا کہ اس کے باوجود ان کی ایف آئی آر نہیں کٹ سکی، اس کے جواب میں مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ پہلے ایک دوسرے کو چورڈاکو کہتے رہے آج اکٹھے ہیں، اگرحکومت نہیں کرسکتے تو پھراسمبلیاں تحلیل کردیں اور پنجاب اور کے پی میں نئے انتخابات کروا لیں
وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے متعلق ایک سوال جس میں اینکر کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت نے ان کو معصوم عن الخطا قراردیا ، یہ کیا معاملہ ہے کہ جب اقتدار میں یہ لوگ اتے ہیں تو ان کے کیسز ختم ہوجاتے ہیں اور جب اپوزیشن میںہوتے ہیں تو ان پر بڑے کیسز بنا دیئے جاتے ہیں ، اس کا جواب دیتے ہوئے مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ ایسے ہی عمران خان نے کس پرمقدمات دائر کیے ، کیا خواجہ سعد رفیق ، ڈاکٹرعاصم سمیت کس پرجرم ثابت ہوا، یہ سارے معاملات ایسے ہی چل رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کے ساتھ ایسے ہی کھلواڑہورہا ہے ، بس دعا کریں جو بھی منتخب ہوکرآئے وہ اپنے لیے نہیں بلکہ پاکستان اور پاکستانیوں کے لیے کچھ کرنے کا عزم لے کرآئے








