نئی دہلی: عمران خان کی حکومت بھارت میں غیرمسلموں کواسلام قبول کرنے میں مدد کررہی ہے:دومسلمان گرفتار:بھارتی خفیہ اداروں کا الزام ،اطلاعات کے مطابق بھارت نے پاکستان پرالزام عائد کیا ہے کہ حکومت پاکستان منصوبہ بندی سے بھارت میں غیرمسلموں کواسلام قبول کرنے میں بھرپورکرداراداکررہی ہے ،
بھارتی میڈیا کے مطابق اسی حوالے سے بھارت کی ریاست اتر پردیش میں اے ٹی ایس کی ٹیم نے دہلی کے جامعہ نگر علاقہ میں واقع اسلامک دعوۃ سینٹر کے دو مبلغ عمر گوتم اور ان کے ساتھی مفتی جہانگیر عالم قاسمی کو تبدیلی مذہب کروانے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد پر دوسرے مذاہب کے غریب اور کمزور طبقہ کے افراد کو شادی وغیرہ کی لالچ دے کر مذہب تبدیل کروانے کا الزام ہے۔
بھارتی پولیس نے پاکستان پر الزام تراشی کی روایت برقرار رکھتے ہوئے الزام عائد کیا کہ تبدیلی مذہب کے لیے پاکستان سے فنڈز حاصل کیے جاتے تھے۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اے ڈی جی پرشانت کمار نے پولیس ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کرکے بتایا کہ ان مذہبی رہنماؤں کو اس کے لیے بیرون ممالک سے فنڈ موصول ہوتا تھا۔
اے ٹی ا یس نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان کے تعلقات پاکستان کی خفیہ ایجنسی سے ہونے کے بھی ثبوت ملے ہیں۔
پولیس نے دعویٰ کیا کہ ابتدائی تفتیش میں 1000سے زائد افراد کولالچ دے کر مذہب تبدیل کروانے کی اطلاع سامنے آئی۔ جن میں سے 350 افراد کو گزشتہ ایک سال میں مسلمان بنایا گیا