لاہور:عمران خان کا پلانٹڈ انٹرویو،کامران خان لفافہ صحافی ہے:مبشرلقمان نے سب کے سامنے حقیقت کھول کررکھ دی ہے، اس حوالے سے سنیئرصحافی مبشرلقمان نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہےکہ میں سُن رہا ہے کہ عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حوالے سے جو بات کی ہے وہ سراسرغلط اور ایک گھٹیا پن ہے، مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ یہ کیسا آدمی ہے پہلے آرمی چیف کے خلاف تھا ، نیوٹرل ، ایکس وائے اور پتہ نہیں کہ کیا کیا القابات دیئے لیکن آج پھرایسے بات کررہا ہے کہ جیسے کوئی اختلافات ہی نہیں ، ان کا کہنا ہے کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک آدمی کی مدت ملازمت پوری ہوچکی ہے اور اس سے کہا جائے کہ وہ اس وقت تک کام کرے جب تک الیکشن نہ ہوجاتے ، اگرالیکشن دو سال نہ ہوتو کیا باجوہ کو دوسال مزید قیادت کرنی چاہے

 

مبشرلقمان کہتے ہیں کہ عمران خان جس عمر کو پہنچ چکے ہیں ان کا ذہنی ٹیسٹ کروانا چاہیے ، یہ کیسے عجیب لوگ ہیں‌ جو کچھ مرضی کہیں کریں ان کو حق ہے ، یہ بار بار یوٹرن لیتے ہیں ، چوہدری شجاعت حسین جیسا شخص جو اپنے کپڑے تبدیل نہیں کرسکتا ، بول نہیں سکتا وہ ہمیں‌اب درس دے گا کہ حکومت کیسے کرنی ہے

مبشرلقمان نے کہا کہ عمران خان ایک چالاک شخص ہے اس کی اس بات کے پیچھے بھی کوئی نہ کوئی چال ہوگی ، مبشرلقمان نے کہا کہ وہ تو عمران خان کی باتوں پو اعتبار نہیں کرتے

مبشرلقمان نے مزید کہا کہ خان صاحب نے جو 5 ارب روپے سیلاب زدگان کے لیے اکٹھے کیے تھے وہ کہاں گئے ، کس اکاونٹ میں مجھے تو نہیں پتہ کہ وہ کہاں‌ ہیں‌، یہ سب جھوٹ ہے ،مبشرلقمان نے صحافی کامران خان کے متعلق کہا کہ وہ لفافہ صحافی ہے اور اس ملک میں لفافہ صحافیوں کی کمی نہیں ہے ، کامران خان وہ صحافی ہے جو کبھی کس میڈیا چینل میں جاگھستا ہے کبھی کس میں ، اور اس کا کام ہی یہی ہے کہ وہ لفافے پر یقین رکھتا ہے ،کامران خان نے جوعمران خان کا انٹریوکیا وہ پلانٹڈ تھا ، کیوں نہ کامران خان نے عمران خان سے یہ سوالات کیے کہ وہ پانچ ارب کہاں ہیں ، کس طرح سیلاب زدگان کی مدد کریں‌ گے

مبشرلقمان نے کہا کہ مجھے کئی مرتبہ عمران خان کا انٹریوکرنے کی آفر ہوئی لیکن میں نے انکار کردیا ، شبلی فراز ، شہبازگل نے کئی مرتبہ کہا کہ وہ خان صاحب کا انٹرویو کریں اگرخود نہیں آتے تو سوالات ہی بھیج جن کے جوابات درکار ہیں

مبشرلقمان نےکہا کہ کبھی عمران خان کہتا ہے کہ مجھے عدالت میں بولنے نہیں دیا گیا ، آپ اپنے وکلا کے ذریعے تحریری جواب جمع کروادیتے ، اگرعدالت نے عمران خان کو جانے دیا توپھر کوئی بھی عدالت کی توہین کرسکتے گا، اور یہ سلسلہ چل پڑے گا ، اس لیے ضروری ہے کہ عدالت جس نے سوموٹوایکشن لیا اب کچھ نہ کچھ ضرور کرگزرے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان ایک ہٹ دھرم شخص ہے

Shares: