پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیرِاعظم عمران خان کے بیٹوں، قاسم اور سلیمان خان، نے حال ہی میں امریکہ کے نمائندہ خصوصی ، رچرڈ گرینل، سے ملاقات کی ہے۔
یہ ملاقات ایک غیر رسمی مگر اہم موقع پر ہوئی، جہاں رچرڈ گرینل نے عمران خان کے بیٹوں کے ساتھ وقت گزارا اور ان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر قاسم اور سلیمان کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔گرینل نے اپنے پیغام میں لکھا "دوستوں کو خوش آمدید کہنا ہمیشہ خوشی کا باعث ہوتا ہے۔ قاسم اور سلیمان کے ساتھ وقت گزار کر اچھا لگا۔””آپ دونوں کو مضبوط رہنا ہے۔ دنیا بھر میں لاکھوں لوگ سیاسی انتقام کا سامنا کر رہے ہیں، اور آپ تنہا نہیں ہیں۔”
یہ ملاقات ایک ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب عمران خان پاکستان میں مختلف مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، اور ان کی جماعت کو بھی سخت حالات درپیش ہیں۔ رچرڈ گرینل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی رہے ہیں اور امریکہ کی خارجہ و انٹیلیجنس پالیسی میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔