نو مئی مقدمہ،عمران خان کی بہنوں کی ضمانت میں توسیع

عوام پی ڈی ایم حکومت کی 16ماہ کی کارکردگی دیکھ چکے ،اب جو چاند چڑھایا گیا ہے وہ بھی دیکھ لیں گے ' مسرت جمشید چیمہ
0
178
pti

انسداد دہشتگردی عدالت،مسلم لیگ ن کے آفس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات ،عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت دیگر عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی

عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا کو بحث کے لیے طلب کر لیا،عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 20 اپریل تک توسیع کر دی ،علیمہ خان اور عظمی خان ،سمیت دیگر نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی ،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی

سینیٹ انتخابات میں کیا ہو رہا کچھ نہیں پتہ،میرا فوکس عمران کی رہائی ہے،علیمہ خان
عدالت پیشی کے موقع پر علیمہ خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ،ہمارا فوکس عمران خان کی رہائی پر ہے، امید ہے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق انصاف کریں گے آج عمران خان کا جیل میں القادر کیس تھا، لاہور میں پیشی کے وجہ سے ہم آج بھائی کیس کواٹینڈ نہیں کر سکے، ہم جس کیس میں آئے ہیں اس میں جج ہی موجود نہیں، اس کیس میں تفتیشی افسر ابھی تک تفتیش نہیں کر پائے، یہ بوگس کیسز ہیں جو ہائی کورٹ میں چل رہے ہیں، سینیٹ انتخابات میں کیا ہو رہا کچھ نہیں پتہ،میرا فوکس عمران کی رہائی ہے، عمران خان کا کیس اب ہائیکورٹ میں آگیا ہے لوگ پوچھتے ہیں عمران خان رہا کب ہونگے؟یہ بوگس کیس ہیں ہائیکورٹ میں جج سزا ختم کرنے پر مجبور ہونگے ججز کے پاس کوئی آپشن نہیں ہو گا، پاکستان میں انسانی حقوق کی حالت ابتر ہے ڈونلڈ لو کو امریکہ کی گانگرس میں بلایا ہے ، چیف منسٹر مزید سیٹیں مانگ رہی ہے،ہماری سیٹوں پر ڈاکہ ہمیں منظور نہیں ہے،سب جانتے ہیں عمران خان کیا چاہتے ہیں ان کا پیغام سب کو پتہ ہے ہمیں ان کی صحت کی فکر ہے ان کو کچھ ہونا نہیں چاہے ان پر قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے،نجومی عمران خان نہیں بچوں کو پتہ ہے آگے کیا ہونے والا ہے،8 فروری کو سب نے نکل کر ووٹ دیا پارٹی میں اختلاف نہیں ہے کچھ لوگ سوشل میڈیا پر باتیں پھیلا رہے ہیں.

لاہور انسداد دہشتگردی عدالت،شیر پاؤ پل پر اشتعال انگیز تقاریر اور پولیس سے الجھنے کا مقدمہ، جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی،عدالت نے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت میں 20 اپریل تک توسیع کر دی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا کو بحث کے لیے طلب کر لیا،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی

قوم کا شکریہ کہ قیدی نمبر 804کواتنا ووٹ ڈالا ،مسرت جمشید چیمہ
پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عوام پہلے بھی پی ڈی ایم حکومت کی 16ماہ کی کارکردگی دیکھ چکے ہیں اور 8فروری کے بعد نئی حکومت کی صورت میں جو چاند چڑھایا گیا ہے عوام وہ بھی دیکھ لیں گے ،8فروری کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ دے کر حقیقت میں پاکستان کا ساتھ دیا گیا ہے ، عوام نے اتنی بھاری تعداد میں ووٹ ڈالے ہیں کہ آج تک نئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کر کے دوبارہ گنتی کر کے پی ٹی آئی کو ہرانا پڑ رہاہے ، اگر عوام 8فرور ی کو نہ نکلتے تو اسی روز نتائج کا اعلان ہو جانا تھا ۔ پارٹی کے سینئر رہنما جمشید اقبال چیمہ کے ہمراہ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج عدالتوں کا حال دیکھ لیں کہ عوام انصاف لینے کے لئے آتے ہیں لیکن انہیں بے انصافی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، ہمارے اوپر درج مقدمات میں ایسی ایسی دفعات لگائی گئی ہیں کہ پڑھنے والے کو بھی ہنسی آ جاتی ہے ۔بتایا جائے ہمارے پاس ایسی کونسی غیر معمولی طاقت تھی کہ 9مئی والے دن میں پنڈی کے کئی مقامات پر بھی موجود تھی ، لاہور کے 6،7مقامات اور اسی طرح فیصل آباد کے 5مقامات پر بھی میری موجودگی تھی جسے جواز بنا کر میرے اوپر مقدمات درج کئے گئے ۔9مئی والے دن میں بانی چیئرمین کے ساتھ انصاف مانگنے کے لئے عدالت میں موجود تھی ، ہم بلکتے رہے لیکن انصاف نہیں ملا ، اتنی مشکلات کے باوجود اگر میرا لیڈر نا اورعوام نا امید نہیں تو میں کیسے نا امید ہو جائوں ، مشکلات ضرور ہیں لیکن نا ممکن کچھ نہیں ہے ،ہم جیتے ہیں ہماری جیت کوہار بدلنے کی ناکام کوشش کی گئی اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے ،ہم جمہوری اقدار ،صبر اورجمہوری جدوجہد سے شکست دیں گے،جو چوروں کا ٹولہ مسلط کیا گیا ہے عوام ان کا تماشہ دیکھ رہے ہیں اور انہیں معاف نہیں کریں گے ۔ہم نے ان کو ایکسپوز کرتے رہنا ہے اور اس کے لئے ہم اپنی جمہوری جدوجہد کو جاری رکھیں گے ،آج سب کو معلوم ہو گیا ہے کہ جمہوریت کے علاوہ اس ملک کے اندر کوئی حل موجود نہیں ۔جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ ہمارے دور میں یوریا کا جو بیگ2200روپے کا تھا آج 5100سے550روپے کا مل رہا ہے ، بجلی کا یونٹ8 روپے کا تھا جو آج تین گنا مہنگا ہو گیا ہے، ہماری زبان بندی اور ظلم و جبر اس لئے ہو رہا ہے کہ ہم مہنگائی ،بھوک ،بیروزگاری اور کسان کے ساتھ جو ظلم ہو رہا ہے اس کی بات نہ کریں اور صرف اپنی بات کر کے چلے جائیں۔ ہم میاں بیوی کے اوپر 34پرچے ہیں اگر ہم صرف ان پرچوں اور اپنی مشکلات کی بات کرتے رہے تو ان کا ایجنڈا پورا ہو جائے گا ، ہمیں غریب اور کسان کی بات کرنا ہو گی ،کسان 90لاکھ ہیں ، غربت کی لکیر سے نیچے رہنے والے لوگوں کی شرح 47فیصد ہے ، ان کا معیشت میں شیئر19فیصد ہے ،کسان 12کروڑ بیگ یوریا مہنگے داموں خرید رہے ہیں لیکن مرکز ،کسی صوبے کی حکومت اور نہ کسی محکمے کو آج تک اس کی اطلاع نہیں ہو سکی ،کسان کو ساری کھادیں ،بیج مہنگے مل رہے ہیں ، اس کی بجلی مہنگی کر دی گئی ہے ، ان اقدامات کے ذریعے اس کی کمر توڑ دی گئی ہے ،سوائے گنے کے ہر فصل کی قیمت کریش کر گئی ہے ، یہ چاہتے ہیں کہ اس طرح کا ماحول پیدا کر دیا جائے کہ ہم صرف اپنی مشکلات کی بات کریں غربت اور مہنگائی کی بات نہ کریں لیکن ایسا نہیں ہوگا ہم عوام کو درپیش مشکلات پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔علاوہ ازیں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان سے پی ٹی آئی کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ کی ملاقات ہوئی

مبشر لقمان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے اور رہے گا، شیر افضل مروت

مبشر لقمان کو شیر افضل مروت کی جانب سے دیا گیا انٹرویو سننے کے لئے یہاں کلک کریں،

دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

پاکستان آرمی کسی بھی خطرے کا موثر جواب دینے کیلئے ہمیشہ تیار ہے، آرمی چیف

پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں، آرمی چیف

Leave a reply