لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں پانچ سالہ نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی ،الیکشن کمیشن کے وکیل شہزاد شوکت عدالت کے روبرو پیش نا ہوئے ،جونیئر وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ اگر عدالت اجازت دے تو میں دلائل کا آغاز کردیتا ہوں ،عدالت نے کہا کہ ہم شہزاد شوکت کو ہی سنیں گے،عدالت نے درخواستوں پر کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی ،جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ درخواست پر سماعت کی .بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے گزشتہ سماعت پر دلائل مکمل کیے تھے،عمران خان کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن انتظامی ادارہ ہے، الیکشن کمیشن جوڈیشل اختیار استعمال نہیں کر سکتا، انکو غیر قانونی نا اہل کیا گیا،عدالت نا اہلی ختم کرے، اور الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے. بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں کہا گیا کہ درخواست گزار سابق وزیراعظم اور ملک کی بڑی سیاسی جماعت کا بانی ہے،توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو نااہل قرار دیا، الیکشن کمیشن نے اختیار نہ ہونے کے باوجود غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر نااہل کیا، درخواست گزار کو اور میری سیاسی جماعت کو الیکشن سے باہر رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ جس کا کام صاف شفاف الیکشن کرانا ہے ،الیکشن کمیشن نے 8 اگست کو نااہلی کا نوٹیفکیشن خلاف آئین اور قانون جاری کیا ،عدالت الیکشن کمیشن کے جاری نااہلی کے نوٹیفکیشن کو غیر آئینی قرار دے ،عدالت کیس کے فیصلے تک نوٹیفکیشن معطل کرے،

عمران خان کا خواب چکنا چور،آکسفورڈ یونیورسٹی کا سیاستدانوں‌کو چانسلر بننے سے روکنے کا فیصلہ

عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے نامناسب ترین امیدوار قرار

آکسفورڈ یونیورسٹی کے وی سی کا الیکشن ،پی ٹی آئی کا ایک اور جھوٹ بے نقاب

عمران خان جیل سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے الیکشن لڑیں گے

عمران خان کو آکسفورڈ کا نہیں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے،عظمیٰ بخاری

Shares: