ہم عمران خان کی طرح نہیں کہ میری گھڑی میری مرضی،شرجیل میمن

کیا اب بھی عمران خان کے ساتھ لاڈلے والاسلوک کیا جائے گا،شرجیل میمن

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ گزشتہ روز لاکھوں کی تعداد میں لوگ بینظیربھٹوکی برسی میں شریک ہوئے،

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹونے گزشتہ روز تاریخی خطاب کیا،بلاول بھٹو نے تمام ممالک سے پاکستان کے تعلقات بہتر کیے سندھ میں آٹے کاکوئی بحران نہیں ہے،سندھ میں آج بھی آٹا65روپے فی کلو دیا جارہا ہے، پنجاب میں عدم اعتماد کے معاملے پر پیپلزپارٹی لیڈرشپ پر سنگین الزامات لگائے گئے،اراکین کی خریدو فروخت کاکام ہمیشہ پی ٹی آئی نے کیا،کراچی میں گزشتہ روز پولیس کے ہاتھوں نوجوان کے قتل پر وزیراعلیٰ نے نوٹس لیا سانحہ ساہیوال کے ملزمان کے بری ہونے میں پی ٹی آئی حکومت نے مدد کی ،پیپلز پارٹی کی حکومت کسی کو بھی کوئی رعایت نہیں دے گی،

پیپلز پارٹی کے رہنما، صوبائی وزیر شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی اراکین خریدنے کی آڈیوبھی سامنے آئی،ملکی معیشت کی تباہی کاذمہ دار عمران نیازی ہے،الیکشن میں سب کامقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں،سندھ حکومت الیکشن کمیشن کے فیصلے کی پابند ہے،ہم عمران خان کی طرح نہیں کہ میری گھڑی میری مرضی،

عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا

پرویز الہٰی جیت گئے،عمران خان چاروں شانے چت ہوکر ڈھیر ہوگئے،ناصر حسین شاہ

خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

دوسری جانب وفاقی وزیر، پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے صرف ایک شخص کی انا کی وجہ سے پی ٹی آئی ارکان باہر بیٹھے ہیں،وزیر خارجہ بلاول بھٹوحکومت کی نمائندگی کرتے ہیں، وزیر خارجہ کی پیشکش پر پی ٹی آئی رہنماکا ردعمل ان کی غیر سنجیدگی کا ثبوت ہے، غیر سنجیدگی کا مظاہرہ حکومت نہیں پی ٹی آئی خود کر رہی ہے،پی ٹی آئی کو اسمبلی چھوڑنے اور توڑنے کا مشورہ حکومت نے نہیں دیا، حکومت پر غیر سنجیدگی کا الزام حقائق کے برعکس ہے، کیا پی ٹی آئی رہنما عمران خان کے فیصلوں کا ذمہ بھی اب وفاقی حکومت پر ڈالیں گے؟

Comments are closed.