عمران نےعدلیہ بچاؤ نہیں”عدلیہ مجھے بچاؤ” تحریک کا اعلان کیا، شیری رحمان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے عدلیہ بچاؤ نہیں "عدلیہ مجھے بچاؤ” تحریک کا اعلان کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ جو شخص عدالت کے بار بار بلانے پر بھی پیش نہیں ہوتا وہ "عدلیہ بچاؤ” تحریک چلائے گا؟ نظام عدل کا مذاق اڑانے والا عدلیہ کا محافظ بن رہا۔ان کے خلاف عدالتوں میں کیسز زیر التواء ہیں،اس تحریک کا مقصد رعایتیں لینا ہے اپنے جرم اور چوری کا جواب دینے کے بجائے عدلیہ کے حق میں نعرے لگانے سے وہ بچ نہی سکتے۔ یہ ریلیاں نکالنے اور الیکشن مہم چلانے کیلئے بلکل ٹھیک ہیں لیکن جب عدالت بلائے تو ٹانگ پر پلستر چڑھا دیتے ہیں۔روز عدالت انتظار کرتی ہے لیکن لاڈلے کو استثنی اور رعایتوں کی عادت پڑ چکی ہے۔
شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی ہر نام نہاد تحریک کا مقصد ان کی ذات تک ہی محدود ہے۔ شورٹ مارچ ہو، جیل سے بھاگو تحریک ہو یا عدلیہ مجھے بچائو تحریک، ان کا واحد مقصد اپنے ذاتی اور سیاسی مقاصد کا دفاع کرنا ہے۔ کیسز اور جواب دہی سے بھاگنے کی یہ تحریک بھی انکی پہلی تحریکوں کی طرح بری طرح ناکام ہوگی
قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش
بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات