باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات ، پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے بتائیں کراچی میں کونسا اچھا کام کیا ؟

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان ناجائز طریقے سے اقتدار میں آئے ، ان کے پاس دلائل ختم ہوجائیں تو گالم گلوچ پر آجاتے ہیں،لاشوں پر سیاست کرنا پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے،بلدیاتی الیکشن میں کراچی والوں نے پی ٹی آئی کو بدترین شکست دی ،سننے میں آیا ہے کہ عمران خان کو شاہ محمودقریشی سے خطرہ ہے،آئی جی پنچاب نے جس طرح انھیں بے نقاب کیا ،وہ سب کے سامنے ہے ،فیصل واوڈا نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ انھیں لاشوں کی تلاش ہے ،پی ٹی آئی کا مقصد ہے ملک میں انارکی پھیلائی جائے،

خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک

عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے احکامات کے مطابق بی آر ٹی ریڈ لائن پر کام تیزی سے آگے بڑھایا جارہا ہے عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ فتنہ خان کا ایجنڈا پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے ،عمران نیازی پاکستان کا بال ٹھاکرے ہے,عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی پاسداری نہیں کی عمران خان کو دہشت گردوں کی حمایت حاصل ہے عمران خان کو ڈنڈا بردار گروپوں کی حمایت حاصل ہے عمران خان نے سابق آرمی چیف کے خلاف مہم چلائی

Shares: