عمران نیازی 9 مئی پر معافی مانگے پھر ہی بات ہو گی، احسن اقبال
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نےکہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں فائیو سٹار ہوٹل جیسی مراعات حاصل ہیں۔
ن لیگ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کے ساتھ ،9 مئی کے انتشارو فساد پھیلانے والے واقعات پر قوم اور اداروں سے معافی مانگنے تک کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں ہوسکتے،جو شخص بیرونی طاقتوں سے مل کر ملک کے خلاف سازش کرے اس سے مزاکرات نا ممکن ہے،نومئی پر قوم سے معافی مانگے تب مذاکرات کا سوچا جا سکتا ہے، نومئی کو ایک جماعت نے وہ کیا جو دہشت گردوں کو کرنے کی جرات نہیں ہوئی تھی، اس جماعت کا سوشل میڈیا پوری دنیا میں جس طرح کی مہم چلا رہا ہے اس کے لئے کوئی معافی نہیں ہو سکتی، امریکی کانگریس سے جو پی ٹی آئی نے قرارداد منظور کروائی وہ بھارتی لابی کی مدد سے پاس کروائی،جو جماعت اپنے ملک کے خلاف اس حد تک چلی جائے کہ ملک دشمنوں کے ساتھ ملکر ملک کو نشانہ بنائے ایسے لوگوں کے ساتھ کیا بات ہو، پی ٹی آئی نے سیاست میں جگہ بنانی ہے تو ملک دشمنی پر مبنی سیاست سے یوٹرن لینا ہو گا
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ سرجری کے تین دن بعد مجھے گرفتار کر لیا گیا، میرا بازو ہمیشہ کے لئے ٹیڑھا ہو گیا ہے، میں نہیں چیخا، دو ماہ تک عمران خان نے مجھے فزیو تھراپی کے لئے سہولت نہیں، فیملی کے لئے نہیں ملنے دیا جاتا تھا وکیل نہیں مل سکتا تھا،ہماری قید میں توتصور بھی نہیں تھا کہ کوئی مل لے اور پھر پریس کانفرنس کرلے،عمران خان کو تو سہولتیں ہی اور ہیں، وکلا پارٹی لیڈرز فیملی روز ملتی ہے، پریس کانفرنسیں بھی ہوتی ہیں، جس سیل میں عمران خان کو رکھا گیا ہے مجھے بھی اسی سیل میں رکھا گیا تھا،
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی 30 فیصد پر تھی، ساڑھے 11 فیصد تک گر چکی ہے، حکومت اصلاحات کر رہی ہے، دو سال پہلے سب بے قابو تھا، آج مہنگائی، بےروزگاری میں کمی ہو رہی ہے،عمران خان کے دور میں ملک کو قرضوں کے راکٹ پر چڑھا دیا گیا تھا، اب ایسا نہیں ہے، ہم اصلاحات کر رہے ہیں، قرضوں کا بوجھ کم ہو رہا ہے، سٹاک مارکیٹ بہتر ہو رہی ہے، موڈیز نے ریٹنگ بہتر کی ہے، پاکستان بحالی کی طرف جا رہا ہے، پاکستان میں امن، استحکام اور پالیسی کے تسلسل کو یقینی بنانا ہے، دشمن خلفشار اور دہشت گردی کے ذریعے ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں، ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے،عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے وفاق اور صوبائی حکومتیں اخراجات پر نظرثانی کریں، آج کے اجلاس میں سستی بجلی کے لیے اصلاحات پر غور کیا گیا،آج کے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ملک میں مؤثر بلدیاتی نظام قائم کرنے کی ضرورت ہے، نواز شریف نے موجودہ بلدیاتی نظام میں اصلاحات کی ہدایت کی ہے، اجلاس میں پارٹی کو مزید منظم کرنے کیلئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔
نواز شریف کے لندن جانے سے متعلق سوال پر سیکرٹری جنرل ن لیگ کا کہنا تھا نواز شریف کے لندن جانے کا پروگرام حتمی نہیں ہے، نواز شریف اگر لندن جائیں گے تو اپنے چیک اپ کیلئے جائیں گے، نواز شریف لندن گئے تو چیک اپ کرا کے واپس آجائیں گے
عمران خان کا خواب چکنا چور،آکسفورڈ یونیورسٹی کا سیاستدانوںکو چانسلر بننے سے روکنے کا فیصلہ
عمران خان کے سیل کا دورہ کیا جائے تو وہاں سے کوکین ملے گی،حنیف عباسی
190 ملین پاؤنڈ کیس،عمران کے گلے کا پھندہ،واضح ثبوت،بچنا ناممکن
اڈیالہ جیل میں الیکشن کرائے جائیں، وہاں بھی عمران کو شکست ہو گی،بیرسٹر عقیل ملک
عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے نامناسب ترین امیدوار قرار
آکسفورڈ یونیورسٹی کے وی سی کا الیکشن ،پی ٹی آئی کا ایک اور جھوٹ بے نقاب
عمران خان جیل سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے الیکشن لڑیں گے
عمران خان کو آکسفورڈ کا نہیں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے،عظمیٰ بخاری