ایک اور یوٹرن، عمران نےسول نافرمانی تحریک ملتوی کردی
سینئر رہنما تحریک انصاف، شیر افضل مروت نے کہا کہ فی الحال بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی تجویز پر سول نافرمانی کوملتوی کردیا ہے۔
باغی ٹی وی کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےشیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیان سے تھوڑا نقصان ہوا ہے۔ ن لیگ کوشش کررہی ہے کہ مذاکرات آگے نہ بڑھ پائیں،ہم ڈی چوک آگئے تو اس کے حق دار نہیں تھے کہ گولی چلائی جاتی ،شیر افضل مروت نے کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ کو افسوس ہے تو ادھر بھی افسوس محسوس ہورہا ہے کہ اگر اس وقت مذاکرات ہوجاتے۔ملک ، پی ٹی آئی اور تمام نظام کے لئے اچھا ہوتا۔ ایسا نہیں کہ بانی یا پارٹی سول نافرمانی کی کال سے پیچھے ہٹ گئی ہیں۔بانی پی ٹی آئی نے قیادت کے مشورے کو اس دفعہ قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے۔فی الحال بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی تجویز پر سول نافرمانی کوملتوی کردیا ہے۔مذاکرات تعطل کا شکار نہیں ہونے چاہئیں تھے۔ جو ہوا قوم کی بدقسمتی تھی۔آپ اس کو ہماری غلطی، ڈھٹائی یا نا سمجھی کہیں ہم ہر حال میں ڈی چوک پہنچنا چاہتے تھے۔باجود اس کے کہ مذاکرات کی پیشکش ہوئی۔ 15 سے20 دنوں میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی پیشکش ہوئی تھی۔ ہم ڈی چوک آگئے تو اس کے حق دار نہیں تھے کہ گولی چلائی جاتی۔کمیٹی بنانے کے بعد بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات شروع کرنے کی ہدایت نہیں دی تھی۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا، بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ضلع کرم کے لوگوں کی مشکلات کا احساس ہے۔ ضلع کرم میں اس وقت سیز فائر ہے۔ گرینڈ جرگہ ابھی تک کوہاٹ میں موجود ہے۔گرینڈ جرگے میں ایک نکتے کو چھوڑ کر باقی سب پر اتفاق ہوچکا ہے۔اسلحے کی حکومت کو حوالگی کے نکتے پر اتفاق ہونا ابھی باقی ہے۔
سندھ پبلک سروس کمیشن نے سی سی ای-2021 کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا