لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

عدالت میں وکلا نے دلائل مکمل کیے جس کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا، جو اب سناتے ہوئے شاہ ریز کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔یاد رہے کہ تھانہ سرور روڈ پولیس نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں شاہ ریز کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمے میں الزام لگایا گیا تھا کہ شاہ ریز نے 9 مئی کو جناح ہاؤس لاہور پر حملے اور توڑ پھوڑ کے واقعات میں مبینہ طور پر کردار ادا کیا۔عدالت نے قرار دیا کہ کیس کے میرٹ پر مزید تفتیش ضروری ہے اور ضمانت کے تقاضے پورے ہونے کی بنیاد پر درخواست منظور کی جاتی ہے۔

اس فیصلے کے بعد شاہ ریز کو مقدمے کی کارروائی کے دوران ضمانت کا ریلیف حاصل ہو گیا ہے۔

پاکستان سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے 105 ٹن امدادی سامان روانہ

ایف آئی اے کی کارروائی، کراچی اور کوئٹہ سےحوالہ ہنڈی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

دریائے چناب اور ستلج میں سیلابی صورتحال، درجنوں علاقے زیرِ آب

اسرائیلی وزیراعظم کیخلاف مظاہرے، گھر کے باہر گاڑی اور ٹینک نذرِ آتش

Shares: