مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا پاکستان کو لاک ڈاؤن کرنے کا دیرینہ خواب پورا ہو گیا .

مطالبات ہورے نہ ہوئے تو احتجاج جاری رہے گا، تاجروں کا اعلان

حکومت تاجر برادری کو نہ منا سکی، ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال

لاہور میں ہڑتال پر تاجر برادری میں اختلافات، کہیں دکانیں بند،کہیں کھلی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے تاجر برادی کی جانب سے ملک گیر ہڑتال پر تاجروں سے یکجہتی کے لئے بیان دے دیا، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے تاجروں، غریب عوام کے ساتھ ہیں .

شہباز شریف نے مزید کہا کہ مینڈیٹ چور حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے آگے بیچ دیا ،مکان،دکان ،کارخانے بند کرنیوالے حکمرانوں کی سوچ آگے نہیں جا سکتی ،ان کی سوچ مار دیں گے، گرا دیں گے سے آگے نہیں جاتی

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ٹیکسز اور مہنگائی کے خلاف تاجر برادری نے ملک گیر ہڑتال کر رکھی ہے، لاہور میں تاجر تنظیموں میں ہڑتال کے حوالہ سے اختلاف کی وجہ سے کچھ مارکیٹیں بند اور کچھ کھلی ہیں، ملک بھر کے اکثر شہروں میں ہڑتال ہے مارکیٹیں بند ہیں، کچھ شہروں میں دکانیں زبردستی بند کروانے کی بھی کوشش کی گئی .

Shares: