اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی121 کیسوں میں کارروائی روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی،عمران خان کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے، وکیل درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ ریکارڈ کے مطابق عمران خان کیخلاف 127 ایف آئی آر درج ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ کیا 127 مقدمات پورے پاکستان میں درج ہیں،یہ تاثر جائے گا کہ لاہور ہائیکورٹ یا اسلام آباد ہائیکورٹ کچھ نہیں کر رہیں ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ لاہور میں جو مقدمات ہیں وہ لاہور ہائیکورٹ میں بات کریں یہاں ڈپلیکیشن نہ کریں، وکیل عمران خان نے عدالت میں کہا کہ جب درخواست دائر ہوئی تھی تو121 مقدمات تھے اب بڑھ کر 127 ہو گئے ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا

Shares: