پی ٹی آئی کے سنئیر لیڈر شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران ریاض نے مجھے بہت بدنام کر لیا اب میں سب سے لڑنے کے لیے تیار ہوں .
باغی ٹی وی کے مطابق نجی چینل 365 نیوز میں سنئیر صحافی اور اینکر مبشر لقمان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ میں نے ابھی تک سلمان اکرم راجا کےعلاوہ کسی کا نام نہیں لیا. انکا کہنا تھا کہ عمران ریاض نے پہلے میرے لیے بہت وی لاگ کیے وہ مجھے اپوزیشن لیڈر تک بنوانے کی بات کرتا تھا لیکن پھر اچانک ایک ہی دن میں ان سمیت پی ٹی آئی سے اور عمران ریاض گروپ سے وابستہ کئی صھافیوں نے میرے اوپر ہر قسم کے بے بنیاد الزام لگائے . انہوں نے اینکر مبشر لقمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ خود اتنے سنئیر اور نامور صحافی ہیں آپ بتائیں کیا صحافت کے اصول یہ کہتے ہیں کہ مجھ سے کسی نے میرا موقف بھی نہیں لیا اور الزامات کے انبار لگا دیے .
انکا مزید کہنا تھا کہ عمران ریاض نے اپنے وی لاگز میں میرے اوپر بدعنوان اور کرپشن کے الزام لگائے اور علی امین گنڈا پور کے حوالے سے بھی اپنے پاس سے پتا نہیں کیا کیا کہا.میں پی ٹی آئی کے جو دوست عمران ریاض کو فالو کرتے ہیں انکو ناراض نہیں کرنا چاہتا اس لیے میں نے ابھی تک انکے خلاف کچھ نہیں کہا . شیر افضل مروت نے اپنے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بہت ہوا اب کسی نے میرے خلاف کمپئین چلائی تو میں اسکو معاف نہیں کروں گا اورسب سے جنگ کے لیے تیار ہوں . انہوں نے بتایا کہ ابھی تک میں نے پی ٹی آئی اور عمران خان کے خلاف کوئی بیان دیا اور نہ میں دوں گا.
شیر افضل مروت نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو غلط نکالا گیا۔ نواز شریف کو اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ اور ثاقب نثار نے مل کر نکلوایا، اس میں پی ٹی آئی کا کوئی کردار نہیں ہوسکتا تھا۔ نواز شریف اور مجھ میں ایک مماثلت ہے۔ نواز شریف کو بھی آج تک سمجھ نہیں آئی کہ انہیں کیوں نکالا گیا؟ اور مجھے کیوں نکالا؟ یہ بات مجھے بھی کبھی سمجھ نہیں آئے گی۔ آج اسمبلی کے فلور پر بھی نعرہ لگایا کہ مجھے کیوں نکالا؟
رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ جب بانی پی ٹی آئی کو عدت اور سائفر کیس میں سزائیں سنائی گئیں تو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کیمپ میں مٹھائیں تقسیم ہوئیں، جب نواز شریف کو نکالا گیا تو پی ٹی آئی میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ کسی کو کوئی شک نہیں کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے ساتھ مل کر نواز شریف کو نکلوایا۔نواز شریف کو جس جرم پر نکالا گیا وہ غلط تھا، انہیں ایون فیلڈ، پاناما پر نکالتے تو اور بات تھی، انہیں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا۔