باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ آج میں نے کافی بڑا راز فاش کرنا ہے، میں دیکھ رہا ہوں ادھر ادھر سے کافی باتیں شروع ہو گئی ہیں، مختلف لوگ چیمپئن بن گئے ہیں اور بتا رہے ہیں، میرے ہاتھ میں موبائل کھلا ہوا ہے سلمان احمد جنون والے میرے دوست ہیں انکے لمبے چوڑے میسج ہیں، کئی ٹویٹس ہیں، سب کا تعلق ایک آدمی سے ہے اور وہ ہے عمران ریاض
مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ وہ شک یہ کر رہے ہیں کہ عمران ریاض نے کسی انٹرویو میں کہا ہے کہ اس کی جان کو پاکستان میں خطرہ ہے، وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ شاید اس نے غلط بیانی کی، سلمان احمد پر جو لوگ شک کر رہے ہیں، انکو میں بتا دوں کہ عمران ریاض کو میں نے کہا تھا کہ اس کی جان کو خطرہ ہے،میں تسلیم کر رہا ہوں ، ہو سکتا ہے اس کو کسی اور نے بھی کہا ہو کیونکہ میں اکیلا تو جاننے والا نہیں ہوں، عمران ریاض ایک مشہور آدمی ہے اور اس کے ہزار واقف ہوں گے،جنہوں نے یہ بات کہی ہو گی، میں نے ایک مخصوص وجہ کے بعد یہ بات کہی، جب ایک آڈیو کال سامنے آئی علی امین گنڈا پور اور پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما کی، جس میں وہ گالیاں دے رہے تھے، عمران ریاض کو بھی گالیاں دے رہے تھے، پھر میرے اور عمران ریاض کے ایک مشترکہ دوست ہیں، میں نے ان سے درخواست کی کہ میرے پاس عمران ریاض کا نیا نمبر نہیں ہے، ا ن سے رابطہ ہو تو کہئے گا مجھے کال کریں، انہوں نے ایک دن بعد میری عمران ریاض سےبات کروائی گئی جو بڑی لمبی بات چیت ہوئی، میرا ایک اس کے اوپر مان ہے کہ عمران ریاض اور میں نے سب سے پہلے ایکسپریس ٹی وی پر کام کیا، وہ ہمیشہ مجھے بھائی جان بھائی جان کہتے ہیں، جب کوئی اون کرتا ہے تو آپ کو بھی بڑا بن کر دکھانا ہوتا ہے، میں نے کہا کہ عمران، میں یہ سمجھ رہا ہوں کہ آپ کی زندگی کو خطرہ ہے،ا س نے کہا کہ بھائی بتائیں کس سے، پہلے وہ ہنس پڑا، اور کہا کہ کب خطرہ نہیں تھا، میں نے کہا کہ پہلے نہیں تھا ، اب ہے،مجھے کہنے لگے کس سے، تو میں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں سے، علی امین گنڈا پور سے خطرہ ہے، یہ میں نے اسکو کہا، عمران ریاض خود بھی یہ بتا سکتے ہیں، میں نے انہیں کہا کہ اپنوں سے خطرہ ہے جس پر عمران ریاض نے کہا کہ میں کیا کروں تو میں نے کہا کہ میری رائے یہ ہے کہ حکومت یا اداروں سے رابطہ کریں اور میں خود اس میں جو ہو سکا مدد کرتا ہوں ،ملو اور باور کرواؤ، آپ پاکستانی ہو آپ کا حق ہے، حکومت، اداروں پر حق ہے ،بڑی لمبی بات بتائی کہ کس طرح سے اس کو کتنا مشکل ہوا،میں نے کہا میری خود بات ہوئی، اور مجھے گارنٹی دی گئی ہے کہ عمران ریاض کو ہماری طرف سے کوئی مشکل نہیں ہو گی، آپ کیوں پریشان ہو رہے ہیں،لیکن میں نے کہا کہ پی ٹی آئی یا علی امین گنڈا پور کچھ کرے گا اور الزام دوسروں پر آئے گا، جیسا ارشد شریف کو ہم دیکھ چکے ہیں، اللہ ان کے درجات بلند کرے، وہ مجھ سے جونیئر تھے، چھوٹے بھائیوں کی طرح، ان کی آنکھ میں شرم تھی، اس کو بھی میں سمجھتا ہوں اپنوں نے مارا،
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ سال پہلے کی بات ہے مجھے الطاف حسین کی طرف سے تھریٹ تھی ،دو لوگ پکڑے بھی گئے جن کے پاس سے 30 افراد کی لسٹیں برآمد ہوئی تھیں، وہ الطاف کے پے رول پر تھے، اس میں سب سے اوپر میرا نام تھا، جب یہ ہوا اور پتہ چلا ،مجھے بتایا گیا پولیس آئی، حکومت نے مجھے پولیس، رینجرز کی نفری دے دی،میں جہاں جاتا تھا وہ ساتھ جاتے تھے، میرے گھر کے باہر بھی گارڈ آ گئے، مجھے بہت لوگوں نے کہا کہ دبا کر اس پر پروگرام کریں، الطاف حسین کی ایسی کی تیسی….میں نے کہا نہیں،یہ میں اگر کروں گا تو الطاف حسین کے بھی بڑے دشمن ہیں، میرے بھی، جب الطاف پر واویلا شروع کر دوں گا تو تیسرا بندہ مجھے مار دیتا ہے تو اس کو پتہ ہے کہ الزام الطاف پر جائے گا، یہی بات میں نے عمران ریاض کو بھی کہی اور کہا کہ جن لوگوں سے خطرہ کہہ رہے ہو اس کا مطلب ہے کئی لوگوں کو ایکٹویٹ کر رہے ہو،ہم نے پروگراموں میں کئی لوگوں کے بارے بات کی ہوتی ہے، انکو بہانہ دے رہے ہو، فرض کریں کہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ پیچھے پڑی ہے تو گنڈا پور جس سے چڑ ہے، پشاور میں دونوں کی ان بن ہوئی،تفصیل عمران ریاض خود کسی وی لاگ میں بتا سکتے ہیں، ان کو وہاں وزیراعلیٰ ہاؤس سے نکلنا پڑا، وہاں کے کافی لوگ عمران ریاض کے خلاف ہو گئے کہ یہ پی ٹی آئی سے زیادہ مقبول ہو گیا ہے، اس کو راستے سے ہٹاؤ، ہر آدمی تو اس کی بات سن رہا ہے.