عمران صاحب اب ملک پر یہ سختی آپ کے جانے سے ختم ہوگی،مریم اورنگزیب
عمران صاحب اب ملک پر یہ سختی آپ کے جانے سے ختم ہوگی،مریم اورنگزیب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جس ملک کا وزیراعظم نالائق ہو اُس کی حکومت کا ہر آنیوالا سال عوام کیلیے سخت ہوگا،ایک سال پہلے خوشحالی تھی،منہگائی3فیصد،ترقی کی شرح 5.8فیصد تھی ،عمران صاحب ایک سال پہلے اِس ملک میں کاروبار اور روزگارتھا،
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب ایک سال میں آپ کی نالائقی نےعوام کو بدحال کردیاہے،عمران صاحب آپ کےہوتے ہوئے ہرآنیوالا سال عوام پر سخت ہی ہوگا،عمران صاحب اب ملک پر یہ سختی آپ کے جانے سے ختم ہوگی ، نوازشریف پاکستان کو 11 ہزارمیگاواٹ بجلی کاتحفہ دے چکے ہیں،ملک میں بجلی کی نہیں بلکہ جو ڈاکہ آپ بجلی اور گیس کے بلوں میں اضافہ سے ڈال رہے ہیں اُس کی وجہ سے عوام پہ سختی ہے،
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب جس ملک کا وزیراعظم جھوٹا ، نااہل ، نالائق اور بے رحم ہو اُس کی حکومت کا ہر آنے والا سال عوام کے کئے سخت ہو گا
قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری کا وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان میں کرسی کے لئے سخت مقابلہ جاری ہے ،کرائے کے ترجمان اور وزراء کے درمیان اپنی اپنی کارکردگی کی نہیں بلکہ محمد نواز شریف کی صحت پہ سیاست اور جھوٹ کا مقابلہ جاری ہے ،کرائے کے ترجمان کرسی بچانے کے لیے ایک سے بڑھ کر ایک جھوٹ بول رہے ہیں ،جھوٹ کی علامت ادھارے ترجمان جھوٹ نہ بولیں تو نوکری کیسے کریں؟