عمران صاحب انڈے ، مرغی ، کٹے اور لنگر کی سوچ رکھنے والے…مریم اورنگزیب کی کڑی تنقید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آج پھر آپ نے ایسے منصوبے پر تختی لگائی جس کی بنیاد نواز شریف نے رکھی تھی۔ آپ اتنے نالائق ہیں کہ 16ماہ میں نواز شریف کے منصوبوں جیسا ایک منصوبہ بھی شروع نہیں کرسکے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب، آپ کی قابلیت پشاور میٹرو کے ایک کھرب 25 کروڑ کے کھڈوں سے عیاں ہے۔ہر روز نوازشریف،شہبازشریف کےمنصوبوں پراپنی تختی؟شرم توآتی ہوگی؟عمران صاحب آپ نے یہ منصوبہ بھی 16 ماہ میں تباہ کر دیا عمران صاحب کے پی میں اضاخیل ڈرائی پورٹ جیسا منصوبہ دکھا دیں؟،

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب پہلے ملک آئی ایم ایف کے حوالے کیا، اب اپنے دوستوں کو نوازنے کے لئے سرکاری زمینیں بیچنے کی تیاری ہے ،عمران صاحب آپ نے تو پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا تھا ، آپ تو سرکاری زمین بیچنے لگے ؟عمران صاحب انشاالللہ عوام کو بھی پتہ ہے کہ پچاس لاکھ گھر اور ایک کڑوڑ نوکری نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبوں سے ملیں گے

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب ڈرائی پورٹ کا منصوبہ نواز شریف نے پچاس کروڑ کی لاگت سے شروع کیا تھا اور 2018 میں اس پر 90 فیصد کام مکمل ہو گیا تھا ،عمران صاحب پچھلے پانچ سال میں جتنے پیسے ریلوے پر خرچ ہوئے ہیں وہ آپ کی سوچ اور سمجھ سے بالاتر ہیں ،عمران صاحب انڈے ، مرغی ، کٹے اور لنگر کی سوچ رکھنے والے نواز شریف کے منصوبوں پر تختیاں لگا کر صرف تالیاں بجوا سکتے ہیں ،عمران صاحب آپ کے حسد اور بغض نے ازا خیل نوشہرہ ریلوے ڈرائی پورٹ کے تیار منصوبے کو سولہ ماہ کی تاخیر سے شروع کیا

Shares: