امریکا کے سابق صدرعدالت پیش ہوئے ،عمران خان ضمانت کیس میں عدالت کے ریمارکس
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی 8 مقدمات میں درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی
عمران خان عدالت پیش نہیں ہوئے، عمران خان کے وکیل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی ۔دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کیا عمران خان ابھی لاہور میں ہیں؟ وکیل عمران خان نے عدالت میں کہا کہ ابھی عمران خان لاہور میں ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کے سابق صدرتوعدالت پیش ہوئے اور فرد جرم کا سامنا کیا ،
وکیل عمران خان نے کہا کہ اس بحث میں نہیں جانا چاہتا فلڈ گیٹ کھل جائے گا، 140 کیسز کس پر ہوتے ہیں؟عید کے بعد کی ایک تاریخ دیں، عمران خان آئیں گے،عدالت نے کہا کہ تاریخ میں توسیع کا مسئلہ نہیں، ڈر یہ ہے کہ یہ نظیر نہ بن جائے، عدالت نے عمران خان کی 8 مقدمات میں 18 اپریل تک ضمانت میں توسیع کر دی
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے
زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو
زمان پارک، اسلحہ ملا،شرپسند عناصر تھے،آئی جی سب دکھائینگے،وزیر داخلہ
اس بار تو پولیس نے آپ پر ڈکیتی کی دفعہ بھی لگا دی ہے
عمران خان موو کرتے ہیں تو انکے ساتھ سیکیورٹی ہوتی ہے؟حکومت سے جواب طلب