راجن پور کے قریب کچے کے علاقے میں پولیس کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں طارق کجلہ عمرانی گینگ سے تعلق رکھنے والے 7 ڈاکوؤں نے خود کو پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا، جبکہ گھوٹکی کے قریب رونتی کے کچے میں بھی پولیس آپریشن کے دوران تین روز قبل اغوا ہونے والا شخص بازیاب کرا لیا گیا۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق کچہ جمال میں سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں میں طارق، ابوبکر، عبد الرحمان، ضیا الرحمان، حکیم، شفیع اور حنیف شامل ہیں۔ یہ تمام افراد درجنوں سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ترجمان نے بتایا کہ دو ماہ قبل بھی اسی علاقے میں پولیس کے مؤثر آپریشن کے باعث پانچ ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے تھے۔

ادھر گھوٹکی کے قریب رونتی کے کچے میں بھی پولیس نے کارروائی کی، جس کے نتیجے میں مچھلی فارم سے اغوا کیا گیا شخص بازیاب کرا لیا گیا۔ پولیس کی جانب سے کچے کے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔

پی ٹی آئی ارکان کی نااہلی، مذاکرات کے لیے 11 رکنی کمیٹی قائم کر دی

وزیراعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ شخصیت کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والا شخص گرفتار

ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا 16 اگست کو آمنے سامنے، سنسنی خیز مقابلے کی توقع

پیک آورز میں اضافہ نہیں ہوا، پاور ڈویژن کا وضاحتی بیان

سندھ پولیس: گٹکا کھانے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ، 10 دن کی مہلت

Shares: