عمران خان حواس باختہ ، ان کوعلم نہیں وہ کیا کہتے ہیں،رانا ثناء اللہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حالیہ واقعات سے ملک کو نقصا ن ہوا ہے
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان حواس باختہ ہیں ان کوعلم نہیں وہ کیا کہتے ہیں عمران خان کو معلوم نہیں کہ سلمان رشدی نے کب کتاب لکھی،اس وقت وزیراعظم کون تھا ن لیگ نے اگر کوئی بیان دیاہے تو پی ڈی ایم پلیٹ فارم سے دیا،پی ڈی ایم نے معاملے کوسلجھانے کی بات کی ،جے یو آئی اور مسلم لیگ ن نے کوئی بیان جاری نہیں کیا،فرانس کے سفیر کو نکالنے کے وعدے کا معاملہ پارلیمنٹ میں کیوں نہیں لائے پارلیمنٹ میں بات جب لانے کا معاہدہ کیا تھا تو اسکو پورا کیا جاتا پھر پارلیمنٹ دیکھتی ، جب ٹائم دیا گیا تو اسوقت کیوں نہیں سوچا گیا، شیخ رشید کے بھی اس پر دستخط ہیں، 20 اپریل سے پہلے حافظ سعد رضوی کو کیوں گرفتار کیا گیا، جب تک ٹائم طے تھا اسے گرفتار نہیں کرنا چاہئے تھا، یہ حکومت نے 20 اپریل سے پہلے حرکت کی، گرفتاریاں کیں اور پھر پابندی لگا دی، اتنا وقت آپ کے پاس نہیں تھا کہ کابینہ اجلاس میں منظوری کرواتے 5 ماہ میں معاہدہ پارلیمنٹ میں کیوں نہیں لائے ، پارلیمنٹ تحریک لبیک کے لوگوں سے بات کرتی،سمجھانے والی بات سمجھائی جاتی،یہ خود سڑکیں بلاک کرتے رہے ہیں، ایسی تقاریر کرتے رہے ہیں ،ان کے خلاف کسی نے طاقت کا استعمال نہیں کیا تھا، حکومت کو اپوزیشن کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا اے پی سی بلانی چاہیے تھی آپ بھی 226 دن بیٹھے رہے ،یتیم خانے چوک پربھی انھیں دو ماہ بیٹھا رہنے دیتے،
واضح رہے کہ تحریک لبیک نے فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے لئے اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کیاتھا جس کے بعد سعد رضوی کو گرفتار کر لیا گیا اور ملک بھر میں ہنگامہ آرائی ہوئی تا ہم اب تحریک لبیک اور حکومت میں مذاکرات کامیاب ہو چکے ہیں، لاہور میں یتیم خانہ چوک میں تحریک لبیک کا دھرنا جاری ہے آج قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کو بے دخل کرنے کی قرارداد پیش کی جائے گی
#اقتدارچھوڑو_یا_سفیرنکالو…ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے گھر کا پولیس نے گھیراؤ کر لیا
تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟
کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مذہبی جماعت کیخلاف بڑے فیصلے ہو گئے، شیخ رشید
تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری
حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان
تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی گرفتار،تحریک لبیک کے رہنما کی باغی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق
سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی
تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان
پولیس نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی،کارکنان پر فائرنگ،شیلنگ،اموات
لاہور سمیت مختلف علاقوں میں تشدد،بلاول بھی میدان میں آ گئے
فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کیلئے قرارداد ہو گی اسمبلی میں پیش
علامہ خادم رضوی نے کب کی تھی عمران خان کی تعریف؟ ویڈیو وائرل ہو گئی