سیاستدانوں کو جذبات میں نہیں آنا چاہئے، عمران‌ خان نے "سپریوٹرن” لے لیا، خورشید شاہ

0
32

سیاستدانوں کو جذبات میں نہیں آنا چاہئے، عمران‌ خان نے "سپریوٹرن” لے لیا، خورشید شاہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت سکھر میں پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی،

خورشید شاہ کو عدالت میں پیش کیا گیا،خورشید شاہ اور دیگر پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی،عدالت نے کیس کی سماعت 7نومبر تک ملتوی کردی۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ عمران خان نے اب سپر یوٹرن لیا ہے ،عمران خان نے چین کو اپنا رول ماڈل بنانے کی بات کی ہے ،چین میں ون مین شو ہے وہاں جمہوریت نہیں ،ریاست مدینہ کے چین بالکل برعکس ہے ۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اپنی کمزوریاں چھپانے کےلئے اپوزیشن پر مار دھاڑ کر رہی ہے ،حکومت جو آج کل کر رہی ہے وہ پہلے روز کرنا چاہیے تھا ،حکومت پہلے یہ اقدام اٹھاتی تو معیشت کا برا حال نہیں ہوتا ،غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنا اب بند کرو،عمران خان اور پی ٹی آئی سب سے زیادہ محب وطن ہیں ؟،ہمیں بھلے دو نمبر محب وطن سمجھو مگر لوگوں کے لیے کچھ سوچو ،

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے 18 ویں ترمیم دی گلگت بلتستان کو اپنا نام دیا ،افغانستان اور پاکستان میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے ،پاکستان سب سے اہم ہے آئیں مل بیٹھ کر اس ملک کےلئے سوچیں۔عمران خان پشاور مدرسےمیں طلبہ کی شہادت پربھی نہیں گئے، سیاست دانوں کو جذبات میں نہیں آنا چاہئے

گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

قیادت کمزور ہونے کی وجہ سے بھارت آئے روز پاکستان پر حملے کر رہا ہے،خورشید شاہ

واضح رہے کہ  سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ اور ان کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی خورشید شاہ اور ان کے 18 ساتھیوں پر نیب عدالت میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس زیر سماعت ہے

نیب نے خورشید شاہ کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے، خورشیدشاہ کیخلاف ریفرنس میں مزید 17 افرادبھی نامزدہیں، خورشیدشاہ کی اہلیہ،دونوں بیٹےاورداماد بھی عدالت پیش ہوئے ہیں، اویس قادر شاہ،ایم پی اے

Leave a reply