کپتان سے پہلے وسیم اکرم پلس جائیگا، بلاول کا اعلان، کپتان اور کھلاڑی پریشان
کپتان سے پہلے وسیم اکرم پلس جائیگا، بلاول کا اعلان، کپتان اور کھلاڑی پریشان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ الیکشن میں کامیابی کے بعد بلاول نے پنجاب کے حوالہ سے بھی بڑا اعلان کر دیا
بلاول زرداری نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پورے پاکستان میں یوسف رضا گیلانی کی جیت کا جشن منایا گیا،کل رات حکومتی وزرا ڈرامہ کرنے کی کوشش کررہے تھے،وزیراعظم نے کہا تھا اگر ہم سیٹ گئے تو وہ اسمبلیاں تحلیل کردیں گے،وزیراعظم عمران خان الیکشن سے ڈرتے ہیں،عمران خان کی طرف سے اعتماد کا ووٹ بھی ایک ڈرامہ ہے،عمران کےخلاف عدم اعتماد کب ہوگا ہم بتائیں گے،اب یہ کٹھ پتلی تماشہ اور ڈرامے بازی نہیں چلے گی،بہت دیر ہو چکی ہے اب اس حکومت کوئی نہیں بچا سکتا، پی ڈی ایم اب سنجیدگی کے ساتھ فیصلے کرے گی،
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا نے عثمان بزدار کے خلاف پہلے تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ دے دیا،بلاول کا کہنا تھا کہ پہلے پنجاب کو بچائیں گے، ہرفورم پر حکومت کامقابلہ کریں گے، اب آ پ کو نہیں چھوڑیں گے،ہم اب آپ کو این آر او نہیں دیں گے، ہم نےدنیاکوسینیٹ الیکشن میں بتادیاآپ مستردہوچکےہیں،سینیٹ الیکشن کےبعداخلاقی طورپراپنااستعفیٰ جمع کرادیتے،مل کر حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے، پی ڈی ایم مشاورت سے فیصلے کرے گی، ہم فیصلہ کریں گے کب اور کہاں عدم اعتماد کرنا ہے، عمران خان پر عدم اعتماد کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا،پی ڈی ایم میں اتفاق رائےسےجوبھی فیصلہ ہوگاعمل کریں گے،عدم اعتمادکیلئےکون سی حکمت عملی اپنانی ہےپی ڈی ایم فیصلہ کرےگی،عمران خان پیسے لینے اور دینے والے ایم این ایز کو اپنی جماعت سے نکال دیں،
بلاول زرداری نے کہا ہے کہ اس حکومت کو اب کوئی نہیں بچاسکتا، چیئرمین سینیٹ کےالیکشن سمیت ہرفورم پرمقابلہ کریں گے،سینیٹ الیکشن میں ملنی والی حمایت سے زیادہ اراکین ہمارا ساتھ دیں گے، ہم جانتے ہیں کون اگلاالیکشن تیراورشیرکے نشان سے لڑناچاہتے ہیں،ہم آپ کوچین سےنہیں بیٹھنےدیں گے،عمران خان نےکہاپیسےلینےوالےارکان کاپتہ ہے،چیلنج کرتاہوں ہمت ہےتوان ارکان کوجماعت سےنکالو،جن کوسیاست کا پتہ ہےان کوہماری سیاست کااندازہ ہے،ہم نےپیسوں کی بنیادپر یہ الیکشن نہیں لڑا
سینیٹر یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابا ت میں میرا 2لاکھ سے بھی کم خرچہ ہوا،جن لوگوں نے ہمیں ووٹ دیا وہ پی ٹی آئی میں اپنا مستقبل محفوظ نہیں سمجھتے،ہم پچھلے سینیٹ الیکشن سے کافی کچھ سیکھ چکے ہیں،