عمران خان واحد سیاستدان جو….کونسی ویڈیو ہمارے پاس ہے؟ عظمیٰ بخاری نے کیا الزام لگا دیا؟

عمران خان واحد سیاستدان جو….کونسی ویڈیو ہمارے پاس ہے؟ عظمیٰ بخاری نے کیا الزام لگا دیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان واحد سیاستدان ہیں جن کیخلاف سب سے زیادہ ہتک عزت کے دعوے ہوئے

عظمیٰ بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں بالکل شہزاد اکبر صاحب کو جواب دوں گی،شہزاداکبرکوپیغام دینا چاہتی ہوں کہ میں اپنی کہی ایک ایک بات پرقائم ہوں،آپ استعفا دیں لیکن ہم اس مرتبہ آپ کو ملک سےباہر نہیں جانےدینگے،سیاسی انتقام کے ذریعے آپ نے ریاست پاکستان کے پیسے ڈبوئے،ان پیسوں کا جواب شہزاد اکبر کو دینا ہے،

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ مریم نوازکشمیرچوک سےریلی کی قیادت کرتےہوئے الیکشن کمیشن پہنچیں گی،الیکشن کمیشن پرہم اپنا وہی آئینی وقانونی حق استعمال کرینگے جوعمران خان کے پاس ہوتا تھا ،سات ارب روپیہ جوبراڈشیٹ کودیا گیا وہ پیسا آپ کوواپس کرنا ہوگا،الیکشن کمیشن کے باہرجائیں گےاوراپناآئینی وقانونی حق استعمال کرینگےووٹ کو عزت دو اس وقت پورے ملک، ہرسیاسی جماعت کابیانیہ ہے،ان کےایم پی اے،ایم این ایزعمران خان کے آگے ہاتھ جوڑتے ہیں الیکشن نہ کرانا ہم مرجائیں گے،ایک کلپ بریف کیس لینے دینے کا موجودہے،شہزاداکبرکے خلاف22 کروڑعوام کیطرف سے ہتک عزت کا دعویٰ ہونا چاہیے،

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ میں اس پریس کانفرنس کے بعد اگلے نوٹس کا انتظار کروں گی ضرور بھیجیئے گا ,مجھے ہتک عزت کا نوٹس دینے کی بجائے استعفی دیں ،عمران خان کہتے تھے کسی کے باپ کا پیسہ نہیں ہے ہم بھی پوچھتے ہیں یہ سات ارب روپے شہزاد اکبر سے لیں گے ،آپ نے ڈھائی سال سے کوئی میکنزم نہیں بنایا کوڑا اٹھانےکا،سیاسی کوڑا تو تحریک انصاف کے اندر اکٹھا کر لیا، لاہور کو پی ایم ایل این کو ووٹ دینے کی سزا دی جا رہی ہے،آپ کو آخری ڈیڈ لائن عوام کی طرف سے ہم نے31جنوری کی دی ہے،

Comments are closed.