عمران کی ویڈیوز دیکھی ہیں، اس قابل نہیں دیکھا یا دکھایا جائے: رانا ثنا کا دعویٰ

0
86

اسلام آباد:عمران کی ویڈیوز دیکھی ہیں، اس قابل نہیں دیکھا یا دکھایا جائے: رانا ثنا کا دعویٰ سامنے آگیا ہے ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی ویڈیوز ہم نے دیکھی ہیں، وہ اس قابل نہیں انہیں دیکھا جائے یا دکھایا جائے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ آج کے زمانے میں ریکارڈنگ کوئی اتنا بڑا کام نہیں رہا، مبینہ آڈیو میں وزیراعظم کی ساکھ مجروح نہیں ہوتی کیونکہ اس میں کوئی غلط بات نہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان اپنے متعلق جن ویڈيوز پر اپنے کارکنوں کو ذہنی طور پر پہلے سے تیار کرتے رہے ہیں، وہ ویڈیوز ہم نے دیکھی ہیں، ویڈیوز اس قابل نہیں کہ انہیں دیکھا جائے یا دکھایا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے متعلق بھی بہت کچھ ہے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ اب عمران خان اسلام آباد آئيں تو ان کا پکا بندوبست کردیں گے۔

یاد رہے کہ : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مہنگائی کم کرنے نہیں بلکہ پیسہ بنانے کیلیے اقتدار میں آئی، آڈیو لیک سے واضح ہوگیا کہ مریم نواز کے داماد نے بھی پیسے بنائے۔

کرک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کے آنے کا مقصد این آر او لینا تھا، موجودہ حکومت کا مقصد مہنگائی ختم کرنا یا ترقی کرنا نہیں تھا ، انہوں نے ماضی میں 1100 ارب کی کرپشن کی۔

آڈیو لیک کے معاملے پر عمران خان نے کہا کہ مریم نواز کی سب سے بڑی کوالٹی یہ ہے کہ اس سے سچ نہیں بولا جاتا، مریم نواز موجودہ حکومت میں ناجائز کام کرا رہی ہے، یہ جو ٹیپ لیک ہوئی ہے اس سے واضح ہوگیا ہے کہ مریم نواز کے داماد نے بھی پیسے بنائے، ہماری حکومت نے بھارت کے ساتھ تجارت بند کی تھی لیکن انہوں نے کاروبار شروع کردیا۔

Leave a reply